لکھنؤ: اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کی طرف سے جیوڈیشیل سروسز (سول جج جونیئر ڈویژن) ایگزام 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لکھنؤ کی آنکانکشا تیواری سر فہرست رہیں ہیں۔ اس مرتبہ مسلم امیداروں نے شاندار کاردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی سی ایس جے میں اس مرتبہ 38 مسلمانوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں 18 خواتین شامل ہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
مسلم امیدواروں میں شاہنواز صدیقی سر فہرست ہیں انہوں نے امتحان میں 11ویں رینک حاصل کی ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں حنا کوثر کو 96ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
یو پی پی ایس سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ امتحان 16 دسمبر 2018 کو منعقد ہوآ تھا اور اس میں کل 64691 امیدوار شریک ہوئے تھے۔ پریلمس کا نتیجہ 5 جنوری 2019 کو جاری ہوا، جس میں 6041 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پریلیمس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا امتحان (مین ایگزام) الہ آباد اور لکھنؤ کے مراکز پر 30، 31 اور یکم جنوری کو منعقد ہوا۔ مین ایگزام میں کل 5795 امیدوار شریک ہوئے۔ 13 جون 2019 کو مین ایگزام کا رزلٹ جاری کیا گیا جس میں 1847 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کامیاب قرار دیا گیا۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
انٹرویو 21 جون 2019 کو لیا گیا جس میں 1823 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 24 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انٹرویو کے بعد کل 610 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جن میں سے 38 امیدوار مسلمان ہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے مسلمانوں میں جیوڈشری کے امتحان کی طرف رجحان بڑھا ہے جس کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مہناز خان بھی شامل ہیں جن کی شادی ایک گاؤں میں ہوئی ہے جہاں نیٹورک اور بجلی کی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
میرٹھ کے فرحان نے بھی کافی جد و جہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ مئو کی ثمرین فاطمہ اور سہارنپور کی نساء علی کی کہانی بھی حوصلہ بخش ہے۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 7:10 PM IST