ممبئی: ممبئی کے مسلم پسماندہ علاقے انٹاپ ہل میں واقع سوشل گروپس نائٹ ہائی اسکول کا دسویں جماعت (ایس ایس سی) کا نتیجہ امسال 72 فی صد رہا ہے اور یہ کئی سال کے بعد ہوا ہے، حالانکہ ایک عشرہ قبل یہاں کے طلباء مسلسل میرٹ میں آئے ہیں۔ امسال زینب زبیر نے 66 فیصد، صباء عظیم اللہ (63 فیصد)، فریدہ عبداللہ شیخ (62 فیصد) اور انصاری افضل دانش نے (58.20 فیصد) نمبرات حاصل کیے ہیں۔
Published: undefined
سوشل گروپس کے کارگزار صدر جاوید جمال الدین نے اس کامیابی پر طلباء کے ساتھ ساتھ تدرسی، غیر تدریسی اور ٹرسٹیوں کو مبارکباد پیش کی ہے، جبکہ اس سلسلے میں این جی او معصوم کے عہدیداران نے بھی بھر پور تعاون کیا اور ایک بار پھر اسکول نے بہترین کارکردگی کا ظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
جوائنٹ سکریٹری اور سماجی رہنماء سلیم الوارے نے کہا کہ 2000ء کے عشرے میں اسکول کے بچوں نے مہاراشٹرمیں میرٹ میں اول مقام حاصل کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ غریب بچوں کے ساتھ ہی مدرسے کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں اور ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ تین سال سے تعلیمی میدان میں سرگرم معصوم نامی غیر سرکاری تنظیم نے بچوں کے لیے تدریسی اور دوسرے امور میں سہولتیں فراہم کیں جس کی وجی سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آ سانی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز