قاہرہ: محمد علی عبدالمعطی ایک 55 سالہ مصری تاجر ہیں۔ تاہم دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ رواں سال اعلی ثانوی درجے کا امتحان دینے والے سب سے زیادہ عمر رسیدہ طالب علم قرار پائے۔ انہوں نے امتحانات میں 63 فی صد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ محمد علی اپنی مارکشیٹ اور سرٹفکیٹ لینے کے لیے قاہرہ کے شمال میں واقع محلے الشرابیہ میں متعلقہ تعلیمی ادارے پہنچے تو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
محمد علی کے مطابق انہوں نے 40 سال قبل تعلیم کے حصول کا سلسلہ ادھورا چھوڑ دیا تھا اور کاروبار میں لگ گئے۔ بعد ازاں ان کی شادی ہو گئی اور وہ چار بچوں کے باپ بن گئے۔ ان بچوں میں سب سے بڑا بیٹا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جب کہ سب سے چھوٹا پانچویں جماعت کا طالب علم ہے۔ تقریباً 3 برس پہلے محمد علی کی بیٹی نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے اپنے والد کی حوصلہ افزائی کی۔ اس نے محمد علی پر زور دیا کہ وہ انٹرمیڈیٹ کریں اور پھر یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کریں۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
محمد علی نے انٹرمیڈیٹ کے لیے ہائی اسکول سے الحاق کے واسطے اپنے کاغذات جمع کروائے تو انتظامیہ کو خیال ہوا کہ وہ کسی طالب کے والد ہیں جو اپنے بچے کے کاغذات پیش کر رہے ہیں۔ آخر کار محمد علی کا الحاق ہو گیا اور انہوں نے رواں سال بارہویں جماعت کا امتحان دے دیا۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
مصر میں انٹرمیڈیٹ کے عمر رسیدہ ترین طالب علم نے بتایا کہ پانچ ماہ قبل ایک حادثے میں ان کی پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس کے سبب وہ گھر میں رہنے پر مجبور ہو گئے۔ اسی دوران کرونا کی وبا نمودار ہو گئی۔ اس دوران ہمت سے کام لیتے ہوئے محمد علی نے امتحانات کی تیاری کی۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
محمد علی کے مطابق امتحانی مرکز میں طلبہ انہیں دیکھ کر ممتحن یا پھر کسی طالب علم کا سرپرست سمجھتے تھے۔ بعد ازاں طلبہ اور ممتحن یہ جان کر حیران رہ گئے کہ محمد علی امتحان دینے کے لیے آئے ہیں۔ محمد علی کہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ وہ قاہرہ یونیورسٹی میں کلیہ قانون سے الحاق کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ماسٹرز اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کریں۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
مصر کے اس عمر رسیدہ طالب علم نے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ تعلیم سے بھاگیں نہیں کیوں کہ آرزوؤں کو پورا کرنے کی راہ میں تعلیم ہی ان کا ہتھیار ہے۔ تعلیم اقوام اور عوام کو بہتر بناتی ہے اور ایک اچھی زندگی کی سمت لے جاتی ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 4:58 PM IST
تصویر: پریس ریلیز