حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے ریگولر کورسز میں آن لائن درخواستوں کے ادخال کی توسیع شدہ آخری تاریخ جمعہ 10 مئی ہے۔
Published: undefined
پہلے ان کورسز میں آن لائن درخواست کی آخری تاریخ یکم مئی تھی تاہم طلبا کی خواہش پر اس میں 10 مئی تک توسیع کی گئی۔ ڈاکٹر ایم وناجا، ڈائریکٹر نظامت داخلہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز جیسے ایم بی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، بی ٹیک (سی ایس)، ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، اور پالی ٹیکنیک ڈپلوما (سیول، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، الکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، الکٹریکل اینڈ الکٹرانک، میکانیکل، آٹوموبائل اور اپیرل) اور تمام پی ایچ ڈی کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبا 10 مئی تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران، میرٹ کی اساس پر مختلف یو جی، پی جی اور ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے آن لائن داخلوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ مدارس کے طلبہ کے لیے رابطہ (برج) کورسز بھی دستیاب ہیں۔
Published: undefined
دیگر تفصیلات اور درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined