نئی دہلی: پورے ملک کے مدرسوں کی مین اسٹریم تعلیم سے جڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ان کے اساتذہ کو مختلف تربیتی اداروں سے تربیت دلائی جائے گی۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی 112ویں آپریٹنگ کونسل اور 65 ویں جنرل اسمبلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسوں میں مین اسٹریم کی تعلیم ہندی، انگریزی، ریاضی، سائنس، کمپیوٹر وغیرہ میں ملنی چاہیے۔ اساتذہ کی تعلیم کا کام اگلے مہینے سے شرو ع ہو جائے گا۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
اقلیتی طبقہ اسکول کی ’ڈراپ آوٹ‘ لڑکیوں کو ملک کے مشہور تربیتی اداروں سے برج کورس کراکر انہیں تعلیم اور روزگار سے جوڑا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ ایجوکیشن (تعلیم)، ایمپلائمنٹ (روزگار و روزگار کے مواقع) اور امپاورمنٹ (سماجی، اقتصادی۔ امپاورمنٹ)، پروگرام کے تحت اگلے پانچ برسوں میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم۔ مینس وغیرہ اسکیموں کے ذریعہ پانچ کروڑ طلبا کو اسکالر شپ دی جائے گی، جن میں 50 فیصد سے زیادہ لڑکیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ان میں اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ کی لڑکیوں کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ بیگم حضرت محل گرلز اسکالرشپ شامل ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں تعلیمی اداروں کے لئے ڈھانچہ جاتی سہولیات نہیں ہیں وہاں پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، گرلز ہوسٹل، اسکول، کالج، گروکل کے مساوی ہوسٹل اسکول، کامن سروس سنٹر وغیرہ کی جنگی پیمانہ پر تعمیر شروع کی گئی ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’پڑھو اور بڑھو‘ بیداری مہم کے تحت ان تمام دور دراز کے علاقوں میں جہاں سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندگی ہے اور لوگ اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں نہیں بھیج پا رہے ہیں، ان کے والدین کو اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے کے لئے بیدار اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس میں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر فوکس کیا جائے گا۔ ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو سہولت اور وسائل دستیاب کرانے کے لئے موثر اقدامات کیے جار ہے ہیں۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس مہم کے تحت نکڑ ناٹکوں، مختصر فلموں وغیرہ جیسی ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ بیداری اور حوصلہ افزائی مہم چلائی جائے گی۔ اس کڑی کے تحت پہلے مرحلہ میں ملک کے 60 اقلیتوں کی اکثریت والے اضلاع کی نشاندہی کر کے اس مہم کو شروع کیا جائے گا۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
اس کے علاوہ اقتصادی طورپر کمزور اقلیتی۔ مسلمان، عیسائی، سکھ، جین، بودھ، پارسی نوجوانوں کو مرکزی اور ریاستی انتظامی خدمات، بینکنگ، ملازمین سلیکشن کمیشن، ریلوے اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے فری۔کوچنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی ’انصاف، ایمان اور اقبال کی سرکار‘ نے ’ترقی کی صحت‘ کو ’فرقہ پرستی اور نازبرداری کی بیماری‘ سے نجات دلاکر ’صحت مند ہمہ گیر تفویض اختیارات‘ کا ماحول تیار کیا ہے۔ مودی حکومت مجموعی ترقی اور تمام کے اعتماد کے عزم سے بھر پور ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز