نئی دہلی: دہلی حکومت نے طلبا کے والدین کے تئیں اسکولوں کی جوابدہی بڑھانے کے پیش نظر تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ایک منصوبہ کا سنیچر کو آغاز کیا۔
Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM IST
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منصوبہ کے افتتاح کے دوران کہا کہ یہ قدم اسکولی تعلیم میں سنگ ثابت ہوگا کیونکہ یہ والدین کے لئے کلاسوں سے لائیو فیڈ لینا ممکن بنائے گا۔ یہ قدم طلبا کی سیکورٹی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے لاجپت نگر میں واقع اسکول والدین کو سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کرانے والا دنیا کا پہلا اسکول بن گیا ہے۔
Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM IST
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچے کو کلاس میں پڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سال نومبر تک قومی راجدھانی کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے جائیں گے۔
کیجریوال نے منصوبہ کی کامیابی کے تعلق سے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں اس پروجیکٹ سے آئندہ برس شاندار نتیجہ کی امید کررہاہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب تک کسی اور دیگر پروجیکٹ سے مجھے اتنی خوشی ہوئی ہے جتنی اس پروجیکٹ سے۔ آئندہ وقت میں یہ پروجیکٹ پوری دنیا کے لئے سنگ ثابت ہوگا۔
Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM IST
قبل ازیں، وزیر تعلیم اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے لاجپت نگر میں واقع شہید ہیمو کالونی سرودیہ ودیالیہ کی کلاسوں میں سی سی ٹی تی کیمروں کو چالو کر کے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے تقریباََ دو برس پہلے کا وہ واقعہ یاد ہے جب ایک بچے کی ایک پرائیوٹ اسکول میں موت ہوگئی تھی اور ابھی بھی اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ اسی وقت وزیراعلی نے سرکاری اسکولوں کی کلاسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دہلی کا پہلا اسکول ہے جہاں حفاظت کے پیش نظر نہ صرف احاطہ میں بلکہ تمام کلاس رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM IST