تعلیم اور کیریر

ڈی ایس ایس بی امتحان موخر کرنے کیلئے ایل جی سے درخواست

اروند کیجریوال نے سوالنامہ لیک ہوجانے کے الزامات کے پیش نظر دہلی سب آرڈنیٹ سروس سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) کا امتحان منسوخ کرنے کے حکومت کے فیصلے پر لیفٹننٹ گورنر سے منظوری کی درخواست کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ "ڈی ایس ایس ایس بی کے امتحان کا سوالنامہ لیک ہوگیا ہے۔ میں اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے امتحان منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کی فائل ایل جی کو گزشتہ روز ہی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے"۔

وزیر اعلی نے امتحان کی منسوخی سے تقریبا 70 ہزار امیدواروں کے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مضبوط سسٹم بنانا ہوگا"۔

واضح رہے کہ ایم سی ڈی اسکولوں کے پرائمری ٹیچر کے عہدے کے لئے 29 اکتوبر کو ڈی ایس ایس ایس بی کا امتحان منعقد ہوا تھا، لیکن یہ الزام لگایا ہے کہ اس کا سوالنامہ امتحان شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی لیک ہوگیا تھا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined