سی بی ایس ای نے سال 2020 میں دسویں کے امتحان سے متعلق ایک بڑی تبدیلی کی ہے جس کے لیے بورڈ نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای نے بتایا کہ 2020-2019 سیشن سے 10ویں درجہ میں ریاضی سبجیکٹ کی دو سطحوں کی پڑھائی شروع کی جائے گی اور اس کے امتحان بھی دو سطح پر ہوں گے۔ حالانکہ نویں درجہ میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
Published: 11 Jan 2019, 4:12 PM IST
سرکلر کے مطابق 2020 میں طالبات کو امتحان دینے کے لیے دو طرح کے، ایک بیسک ریاضی اور ایک اسٹینڈرڈ ریاضی کی تعلیم کرنی ہوگی۔ 20-2019 سیشن میں دسویں کے طالبات کو ریاضی سبجیکٹ میں سے چننے کا موقع ملے گا۔ یہ سلیکشن اکتوبر یا نومبر مہینے میں کیا جا سکتا ہے۔ پہلا دسویں ریاضی کا لیول موجودہ لیول کا ہی ہوگا اور موجودہ لیول کو ریاضی اسٹینڈرڈ لیول کہا جائے گا جب کہ آسان لیول کو ریاضی بیسک لیول کہا جائے گا۔
سال 2020 میں دسویں کا امتحان دے رہے طلبا کے لیے بیسک اور اسٹینڈرڈ ریاضی کے درمیان انتخاب کرنے کا حق ہوگا۔ فارم بھرنے کے وقت طلبا اپنی تیاریوں اور آگے کی پلاننگ کی بنیاد پر دونوں میں سے کسی ایک کا سلیکشن کر سکیں گے۔
Published: 11 Jan 2019, 4:12 PM IST
سرکلر کی بنیاد پر آسان لفظوں میں سمجھا جائے تو جو طلبا 10ویں میں بیسک ریاضی لے کر کامیاب ہوں گے، انھیں 11ویں میں ریاضی لینے کا اختیار نہیں ہوگا۔ لیکن اگر انھیں آگے ریاضی سے پڑھائی کرنی ہے تو انھیں کمپارٹمنٹ میں اسٹینڈرڈ ریاضی کا امتحان دینا ہوگا۔ دوسری جانب جو طلبا اسٹینڈرڈ ریاضی کے لیے ہوئے امتحان میں پاس ہو کر گیارہویں میں ریاضی لے سکیں گے۔ اسٹینڈرڈ میں ناکام طلبا بیسک کا امتحان دے کر بھی پاس ہو سکتے ہیں۔ لیکن بیسک ریاضی میں ناکام طالب علم صرف بیسک میں ہی کمپارٹمنٹل امتحان دے سکیں گے۔
Published: 11 Jan 2019, 4:12 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سالانہ امتحان کے پہلے درجات، نصاب اور یہاں تک کہ داخلی امتحانات ایک جیسے ہوں گے۔ بورڈ کے ذریعہ اٹھایا گیا یہ قدم سی بی ایس ای کے طلبا کے لیے بے حد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سے بچوں کے پرفارمنس کا بوجھ کم ہوگا۔
Published: 11 Jan 2019, 4:12 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Jan 2019, 4:12 PM IST
تصویر: پریس ریلیز