سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in پر نتائج کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس مرتبہ 12 ویں کے امتحان میں 1186306 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ ملک بھر میں 4138 مراکز پر امتحانات کرائے گئے تھے۔
Published: 26 May 2018, 11:01 AM IST
واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے 12 ویں کلاس کے امتحانات 5 مارچ سے 13 اپریل کے درمیان کرائے تھے۔ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ کے علاوہ طلباء cbse.examresults.net, results.nic.in, cbseresults.nic.in, results.gov.in پر لاگ ان کر کے بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای اس بار سنٹرلائزڈ ایکسس سسٹم (سی اے ایس) کے تحت کاؤنسلر کو جوڑے گا تاکہ ملک کے کسی بھی حصہ سے طلباء ٹول فری نمبر پر امتحان کے تعلق سے سوال جواب کر سکیں۔ علاوہ ازیں سی بی ایس ای کی ویب سائٹ cbse.nic.in پر ہیلپ لائن کا آپشن سلیکٹ کر کے سوالات پوچھے جا سکیں گے۔
Published: 26 May 2018, 11:01 AM IST
Published: 26 May 2018, 11:01 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 May 2018, 11:01 AM IST
تصویر: پریس ریلیز