نئی دہلی: کیٹ (کامن ایڈمیشن ٹیسٹ) 2019 کے امتحان کے نتائج کا سنیچر کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان میں بیٹھنے والے 10 امیدواروں کو 100 پرسینٹائل حاصل ہوئے ہیں جبکہ 21 امیدواروں کو 99 اعشاریہ 99 پرسینٹائل حاصل ہوئے ہیں۔
Published: undefined
100 پرسینٹائل نمبر پانے والے 10 امیدواروں میں سے چار کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جبکہ باقی تمل ناڈو، جھارکھنڈ ،تلنگانہ، اتراکھنڈ، کرناٹک اور مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے چھ طلبا آئی آئی ٹی کے دو این آئی ٹی کے اور ایک جادھوپور یونیورسٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سبھی طلبا انجینئرنگ اور ٹکنالوجی سے وابستہ ہیں۔
Published: undefined
کیٹ 2019 کے امتحان میں کل 2 لاکھ 9 ہزار طلبا بیٹھے تھے جن میں سے 75004 لڑکیاں تھیں۔ یہ امتحان 24 نومبر کو ملک کے 156 شہروں کے 376 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس 11 امیدواروں نے 100 پرسینٹائل حاصل کیا تھا اور 21 امیدواروں نے 99.99 پرسینٹائل حاصل کیا تھا۔
Published: undefined
کیٹ کے ا متحان ملک بھر کے مختلف بزنس اسکولوں میں داخلے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ گریجویٹ سطح کا داخلہ امتحان ہوتا ہے۔ امتحان پاس کرنے کے بعد امیدواروں کو مینجمنٹ کورس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز