بہار بورڈ کی ایگزام کمیٹی کی جانب سے کرائے جا رہے 12ویں کلاس کے امتحانات سخت سیکورٹی کے درمیان بدھ کے روز سے شروع ہو گئے ہیں۔ ان امتحانات کے لئے ریاست بھر میں 1339 امتحان مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں صوبہ بھر کے کل 1315371 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
بہار امتحانات کمیٹی کے سربراہ آنند کشور نے بتایا کہ 12ویں کلاس کے امتحانات کے لئے حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں، امتحانات کے مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور طلبا کو جوتے موزے پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
طلبا کی سخت تلاشی کے بعد ہی انہین امتحانات کے مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ امتحان شروع ہونے سے 10 منٹ قبل تک ہی طلبا کو امتحان کے کمرے میں داخل ہونے دیا گیا۔ سینٹر کے انچارج کے علاوہ ہر کسی کے موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی طرح کی الیکٹرانک ڈیوائس پر روک لگا دی گئی ہے۔
Published: undefined
کمیٹی نے کسی بھی طرح کا مسئلہ درپیش ہونے پر اطلاع دینے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ والدین، طالب علم یا محکمہ تعلیم سے وابستہ کوئی بھی عہدیدار کنٹرول روم سے اطلاع حاصل کر سکتا ہے۔ بہار بورڈ کی 12 ویں کلاس کے یہ امتحانات 16 فروری تک چلیں گے۔
امتحانات میں نقل کرنے کو لے کر بہار بورڈ کی کئی مرتبہ فضیحت ہو چکی ہے اور کئی مرتبہ فرضی ٹاپر بھی پائے گئے ہیں۔ ایسے حالات میں بہار بورڈ کی پوری کوشش ہے کہ امتحانات کے دوران اور بعد کسی بھی طرح کا تنازعہ کھڑا نہ ہونے پائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز