تعلیم اور کیریر

اے ایم یو میں بین موضوعاتی تحقیق پر زور دیا جارہا ہے: پروفیسر طارق منصور

طارق منصور نے کہا کہ کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کو معیاری ریسرچ ہی امتیازی مقام عطا کرتی ہے اور اے ایم یو میں اسی انداز پر کام ہورہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انٹرڈسپلنری بایوٹکنالوجی یونٹ کے زیر اہتمام ’فیوچر ڈائگنوسٹک، تھیراپیوٹک اینڈ تھیرا ڈائگنوسٹک ماڈیلٹیز‘ موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے ایم یو میں بین موضوعاتی تحقیق پر کافی زور دیا جارہا ہے کیوں کہ اب اسی کا زمانہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی اعلیٰ تعلیم کے ادارے میں معیاری ریسرچ ہی اس ادارے کو امتیازی مقام عطا کرتی ہے اور اے ایم یو میں اسی انداز پر کام ہورہا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر طارق منصور نے نامور سائنسداں اور تلوار فاؤنڈیشن کے بانی صدر پدم بھوشن پروفیسر جی پی تلوار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

Published: undefined

پروفیسر تلوار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کینسر پر اپنی تازہ تحقیق کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے اے ایم یو کے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ ان کی لیباریٹری میں آئیں اور اپنی پسند کے موضوع پر ریسرچ کریں۔ انھوں نے کانفرنس سووینئر کا بھی اجراء کیا۔

فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر قیوم حسین نے کانفرنس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے خیالات سے اے ایم یو کے نوجوان ریسرچ اسکالر مستفید ہوں گے۔

یونٹ کے کوآرڈنیٹر اور کانفرنس کے کنوینر پروفیسر اسداللہ خاں نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شعبہ کی سرگرمیاں بھی بیان کیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، پروفیسر محمد اویس اور دیگر معززین موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined