سی بی ایس سی پرچہ لیک معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ہماچل پردیش سے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔ دیگر دو افراد میں سے ایک کلرک اور دوسرا معاون اسٹاف کا کام کرتا ہے۔ تینوں افراد کو 12ویں کلاس کے اکنامکس کا پرچہ تحریری شکل میں لیک کرنے کا الزام ہے۔
Published: 07 Apr 2018, 2:18 PM IST
واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی ایس ای نے دہلی پولس کو دی گئی اپنی شکایت عرضی میں راجندر نگر کے ایک کوچنگ سنٹر کے مالک وکی کا نام بتایا تھا۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس نے پیپر لیک کرنے کا کام کیا تھا۔ وکی کو حراست میں لیے جانے کے بعد پولس نے پوچھ تاچھ کی ۔ پولس نے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ آخرکار پیپر کہاں سے لیک ہوا اور وہاٹس ایپ پر کیسے ڈالا گیا۔ اس کیس میں پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 468، 471 کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ کرائم برانچ کے افسروں کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو سی بی ایس ای کو بذریعہ فیکس ایک شکایت ملی جس میں شکایت کرنے والے کا نام موجود نہیں تھا۔ اس میں وِکی کے خلاف شکایت کی گئی تھی اور اس لیے پوچھ تاچھ کے ذریعہ سچ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: 07 Apr 2018, 2:18 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 2:18 PM IST
تصویر: پریس ریلیز