DW

ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا موقف 'انتہائی ستم ظریفی' ہے، امریکی سفیر

چین کی حکومت آن لائن معلومات کے پھیلاؤ کو سختی سے کنٹرول کرتی ہے اور سیاسی طور پر حساس سمجھے جانے والے سوشل میڈیا مواد کو بھی حذف کر دیتی ہے۔

ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا موقف 'انتہائی ستم ظریفی' ہے، امریکی سفیر
ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا موقف 'انتہائی ستم ظریفی' ہے، امریکی سفیر 

چین میں متعین امریکی سفیر کے مطابق چینی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی اپنی سرحدوں کے اندر آن لائن پلیٹ فارمز کی سنسرشپ کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ میں ٹک ٹاک پرممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا موقف ’’انتہائی ستم ظریفی‘‘ ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز بھاری اکثریت سے ایک ایسے بل کی منظوری دی تھی، جس کے تحت چینی ملکیت والی اس مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ملک گیر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

چین نے اس بل کی منظوری پر کڑی تنقید کی ہے، جس کو اس نے واشنگٹن کی ''ڈاکو‘‘ ذہنیت قرار دیا ہے اور قانون سازوں پر ''غیر منصفانہ طور پر غیر ملکی کمپنیوں کو دباؤ میں لانے‘‘ کا الزام لگایا ہے۔ امریکی سفیر نیکولس برنز نے جمعہ کو بیجنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ موقف بلاجواز ہے کیونکہ چینی حکام نے بہت سے مغربی ویب پلیٹ فارمز کو اپنے ملک میں کام کرنے سے روک رکھا ہے۔

Published: undefined

برنز کا مزید کہنا تھا،''مجھے یہ انتہائی ستم ظریفی لگتی ہے کہ یہاں چین میں حکومتی اہلکار امریکہ کو اس بحث کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ہم اس وقت ٹک ٹاک پر کر رہے ہیں۔‘‘ امریکی سفیر نے یہ بیانات ایسٹ ویسٹ سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک آن لائن سیمینار کے دوران دیے۔ ایسٹ ویسٹ سینٹر امریکہ میں قائم ریسرچ کا ایک ادارہ ہے۔سیمینار میں امریکی عوامی سفارت کاری سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں برنز کا کہنا تھا، ''وہ (چینی حکام) ٹک ٹاک کو 1.4 بلین چینی باشندوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

Published: undefined

چین کی حکومت آن لائن معلومات کے پھیلاؤ کو سختی سے کنٹرول کرتی ہے اور سیاسی طور پر حساس سمجھے جانے والے سوشل میڈیا مواد کو بھی حذف کر دیتی ہے اور اس نے گوگل، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت کئی مغربی پلیٹ فارمز کو ملک میں کام کرنے سے روک رکھا ہے۔

Published: undefined

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس بھی چین کے اندر Douyin کے نام سے ٹک ٹاک کا ایک الگ ورژن چلاتی ہے۔ چین نے جمعہ کو برنز کے تبصروں کے جواب میں کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکی موقف '' دراصل ستم ظریفی‘‘ ہے۔کچھ مغربی حکومتوں نے ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ اس ایپ کی ملکیت اسے بیجنگ کے تابع بناتی ہے تاہم ٹک ٹاک ایسے دعووں کی تردید کرتی ہے۔

Published: undefined

امریکی کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے بل پر ٹک ٹاک کے تخلیق کاروں اور صارفین نے بھی تنقید کی ہے۔ توقع ہے کہ امریکی سینیٹ میں اسے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اُدھر وائٹ ہاؤس نے اشارہ دیا ہے کہ اگر یہ بل صدر جو بائیڈن کی میز تک پہنچ جاتا ہے تو وہ بل کو باقاعدہ قانون کی شکل دینے کے لیے اس پر اپنے دستخط کردیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined