مصر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بحیرہ روم کے کنارے اپنے ایک ساحلی شہر کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات صرف دو ماہ میں مصر میں پینتیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔قاہرہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے مصر میں یہ سرمایہ کاری اس شمالی افریقی عرب ریاست کی تاریخ میں آج تک کی جانے والی سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی۔
Published: undefined
مصطفیٰ مدبولی نے کہا، ''اس منصوبے کے تحت مصری دارالحکومت قاہرہ سے تقریباﹰ 350 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف بحیرہ روم کے کنارے واقع ساحلی علاقے میں راس الحکمہ نامی شہر کی تعمیر کی جائے گی۔‘‘ اس منصوبے کے تحت راس الحکمہ میں ہوٹل اور رہائشی علاقے تعمیر کیے جائیں گے، تفریحی منصوبوں کی تکمیل کی جائے گی اور ایک کاروباری مرکز کے علاوہ کئی ایسی تنصیبات اور سہولیات بھی مکمل کی جائیں گی، جو مجموعی طور پر 170.8 ملین مربع میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہوں گی۔
Published: undefined
وزیر اعظم مدبولی نے اس بارے میں جمعہ تیئیس فروری کی رات ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہی کے نتیجے میں راس الحکمہ کے جنوب میں ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
Published: undefined
مصطفیٰ مدبولی نے امید ظاہر کی کہ بنیادی طور پر سیاحتی نقطہ نظر سے تعمیر کیے جانے والے اس جدید شہر کی وجہ سے اضافی طور پر تقریباﹰ آٹھ ملین تک سیاح مصر کا رخ کریں گے۔ گزشتہ برس مجموعی طور پر 14.9 ملین غیر ملکی سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا۔
Published: undefined
مصری سربراہ حکومت کے مطابق اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے ابتدائی دو ماہ کے دوران تو تقریباﹰ 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، تاہم اس کے بعد اس خلیجی ریاست کی طرف سے راس الحکمہ میں مجموعی متوقع سرمایہ کاری کا حجم 150 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
Published: undefined
یہ بہت بڑا تعمیراتی منصوبہ روزگار کی قریب دو ملین نئی آسامیوں کی وجہ بھی بنے گا۔ اس سیاحتی شہر سے مصر کو جو آمدنی ہو گی، وہ اس ملک کو درپیش اقتصادی بحران، افراط زر کی اونچی شرح اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد دے گی۔
Published: undefined
شمالی افریقی ملک مصر کو درپیش اقتصادی اور مالیاتی بحران کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق قاہرہ حکومت حالیہ ہفتوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اس مقصد کے تحت مذاکرات بھی کر رہی ہے کہ مصر کو تین بلین ڈالر قرض دینے کے 2022ء میں طے شدہ معاہدے میں آئندہ کے لیے بھی توسیع کر دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined