DW

شام: مبینہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے متعدد اراکین ہلاک

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری کارروائیوں کے بعد سے ایران نواز ملیشیاؤں نے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این اایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این اایس

 

شامی دارالحکومت دمشق میں ہونے والے فضائی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد اراکین کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ایران کے سرکاری ریڈیو نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی مہر کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے تازہ ترین فضائی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب ( آئی آر جی سی) کے متعدد اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ایرانی نشریاتی ادارے کی عربی سروس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ایرانیوں میں دو اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ان حملوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی مہر کی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق آئی آر جی سی کی خفیہ سروس سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلیٰ افسر، ان کا ایک نائب اور دو دیگر ایرانی باشندے شامل ہیں۔

Published: undefined

شام کی جنگ پر نظر رکھنے والی لندن میں قائم غیر سرکاری تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق میں مشتبہ اسرائیلی راکٹ حملے میں کم از کم چھ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ آبزرویٹری نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں آئی آر جی سی کے تین کمانڈر اور ایک شامی شہری شامل ہے۔ اس تنظیم کے مطابق دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نامعلوم ہے۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ شامی دارالحکومت کے وسط میں المزہ کے علاقے کی ایک چار منزلہ رہائشی عمارت تھی، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

Published: undefined

دریں اثناء دمشق پر ہوئے ان تازہ حملوں پر العربیہ نیوز چینل کے لیے ایک تبصرہ کرتے ہوئے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ دھماکہ دمشق کے اس علاقے میں ہوا جہاں جہاد تحریک اور حزب اللہ کی قیادت کی رہائش گاہیں ہیں۔ مبینہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والا علاقہ المزہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور ایران کے اتحادی فلسطینی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کے لیے بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔

Published: undefined

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثناء کے مطابق،''اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں المزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایک سڑک کے کنارے ایک تباہ شدہ مکان دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج عام طور پر ایسی اطلاعات پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔ اسرائیل فوج اپنے دیرینہ دشمن ایران کو خطے میں اپنے فوجی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دینے اور تہران کی اتحادی ملیشیاؤں کو مدد کی فراہمی سے روکنے کے لیے اکثر شام میں مختلف مقامات پر حملے کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری کارروائیوں کے بعد سے ایران نواز ملیشیاؤں نے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں شام اور پڑوسی ملک عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں سلامتی کی صورتحال خاصی مخدوش ہے۔

Published: undefined

یہ تناؤ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے مہلک حملوں کے بعد سے ہے اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے خلاف اپنی وسیع فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل حماس جنگ کے شروع ہونے کے بعد کچھ دن پہلے ایرانی پاسداران انقلاب نے پہلی بار عراق، شام اور پاکستان میں میزائل حملے کیے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر کے آخر میں دمشق کے مضافاتی علاقے میں ایک مشتبہ اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر ایرانی جنرل سید راضی موسوی مارے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined