DW

کارگو جہاز میں موجود عملے کے17افراد بازیاب

بھارت نے حال ہی میں بین الاقوامی پانیوں میں اپنی بحری طاقت کو بڑھانا شروع کیا ہے، بشمول قزاقوں کے خلاف گشت اور بحیرہ احمر کے قریب حملوں کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر تعیناتی کی گئی ہے۔

کارگو جہاز میں موجود عملے کے17افراد بازیاب
کارگو جہاز میں موجود عملے کے17افراد بازیاب 

بلک کیریئر کو صومالی قزاقوں سے رہائی دلانے میں بھارتی بحریہ کے جہازوں، ڈرونز اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔اس کارگو جہاز کو بازیاب کروانے کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں 40 گھنٹے لگے۔بھارتی بحریہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے صومالی قزاقوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے بلک کیریئر کارگو جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور جہاز پر سوار عملے کے17ارکان کو بھی بازیاب کروا لیا ہے۔

Published: undefined

ایکس پر ایک بیان میں بھارتی بحریہ نے کہا کہ جہاز پر موجود تمام 35 قزاقوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور ممنوعہ اشیاء کی موجودگی چیک کرنے کے لیے جہاز کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس پورے آپریشن میں تقریباً 40 گھنٹے لگے، جس میں ڈرونز، بحریہ کے جہاز اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔

Published: undefined

یہ پیشرفت جمعے کو اس وقت ہوئی جب بلک کیرئیر پر سوار ایک شخص نے بین الاقوامی پانیوں میں انڈین جنگی جہاز پر فائرنگ کی جس سے بحریہ حرکت میں آئی اور جہاز کو بھارتی ساحل سے تقریبا 2600 کلومیٹر دور روک دیا گیا۔ بحری جہاز پر قزاق سب سے پہلے یمن میں سقوطری کے جزیرے پر چودہ دسمبر کو سوار ہوئے تھے جو کہ صومالیہ سے لگ بھگ 240 کلومیٹرکی دوری پر ہے۔حالیہ برسوں میں صومالی قزاقوں کی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ساتھ ہی یہ تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے کہ اس ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور بڑے پیمانے پر افراتفری جس میں جہازوں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے بھی شامل ہیں کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس ہفتے کے آغاز پر بنگلہ دیش کے جھنڈے والے ایک کارگو جہاز کو جس میں عملے کے 23 ارکان موجود تھے، صومالیہ کے قزاقوں نے ہ‍‍ائی جیک کرلیا تھا۔ یورپی یونین میری ٹائم سیکورٹی فورس نے بدھ کے روز بتایا کہ یورپی یونین کا ایک جہاز بنگلہ دیش کے جہاز کا سراغ لگانے کی کوشیش کر رہا ہے۔

Published: undefined

بھارت نے حال ہی میں بین الاقوامی پانیوں میں اپنی بحری طاقت کو بڑھانا شروع کیا ہے، بشمول قزاقوں کے خلاف گشت اور بحیرہ احمر کے قریب حملوں کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر تعیناتی کی گئی ہے۔ اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ کے دوران بھارتی بحریہ کم از کم چار تجارتی جہازوں کی مدد کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined