DW

انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات افسوسناک ہیں، پاکستانی فوج

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’ بدنیتی پر مبنی کنفیوژن اور غلط معلومات پھیلانے کی کوششیں بالکل بے سود ہیں اور یہ اس منظم مہم کا حصہ ہے۔‘‘

انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات افسوسناک ہیں، پاکستانی فوج
انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات افسوسناک ہیں، پاکستانی فوج 

فوج کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں اس نے صرف سکیورٹی فراہم کی اور اس پر مداخلت کے 'الزامات' مایوس کن ہیں۔ تاہم امریکہ نے ایک بار پھر کہا کہ انتخابات کے دوران جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ان کی مکمل طور پر تفتیش کی جانی چاہیے۔پاکستانی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کا کہنا ہے کہ نو مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Published: undefined

پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کی صدارت میں منگل کے روز کور کمانڈروں کا ایک اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ فوج نے قانون کے تحت انتخابی عمل کے دوران عوام کو تحفظ دینے کا کام کیا اور اس حوالے سے اس پر الیکشن میں مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات افسوسناک ہیں۔ دوسری طرف امریکہ نے ایک بار اس بات پر زور دیا ہے کہ انتخابات کے دوران جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ان کی مکمل طور پر تفتیش کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

فوج نے اپنے بیان میں کیا کہا؟

راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی قابل فخر عوام پر زور دیا گیا کہ وہ مثبت اور متحد رہیں اور ملک کی ترقی اور ترقی میں دل و جان سے حصہ لیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ''پاکستان کی مسلح افواج نے قانون کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔''

Published: undefined

کور کمانڈروں کے فورم نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ سیاست اور میڈیا کے کچھ مخصوص چھوٹے طبقے، خاص طور پر سوشل میڈیا، مداخلت کے بے بنیاد الزامات لگا کر مسلح افواج کو بدنام کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں کہا گیا، ''یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی بہبود جیسے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے، ایسے مفاد پرست عناصر کی پوری توجہ اپنی ناکامیوں پر دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کر کے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔''

Published: undefined

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ '' بدنیتی پر مبنی کنفیوژن اور غلط معلومات پھیلانے کی کوششیں بالکل بے سود ہیں اور یہ اس منظم مہم کا حصہ ہے، جو تنگ نظرسیاسی مفادات کے لیے چلائی جا رہی ہے تاکہ سرزد ہونے والی گھناؤنی سرگرمیوں کو دھندلا دیا جا سکے۔'' آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کور کمانڈرز کانفرنس نے معاشرے میں مایوسی اور تقسیم کے بیج بونے کے لیے بعض مذموم عناصر کی جانب سے منظم غلط معلومات اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نو مئی کے واقعات کے ''منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں، مجرموں اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔''

Published: undefined

امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روز ہی پاکستان کی نو منتخب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔ یہ بیان واشنگٹن کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے، جب امریکہ نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی نئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

Published: undefined

ایک نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے وائٹ ہاؤس کے عزم کا اعادہ کیا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ''بے ضابطگیوں کی اطلاع ملی تھی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی نتائج میں چیلنجز سامنے آئے ہیں۔ ہم ان چیلنجوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، ان بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔'' ملر نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے اور صورتحال کو واضح کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

جمہوری استحکام ملک کی ترقی کا واحد راستہ

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کور کمانڈروں کے فورم نے مرکز اور صوبوں میں اقتدار کی ہموار جمہوری منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد کا ماحول مطلوبہ سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے عوام کے لیے امن اور خوشحالی بھی آئے گی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم کا پختہ یقین ہے کہ جمہوری استحکام ملک کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ اس نے کہا کہ فوجی قیادت چیلنجز اور خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور وہ پاکستان کی مضبوط عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

فورم نے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ عسکری قیادت نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined