امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک تفتشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق معلومات چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلی ایک صدی میں کسی خلائی مخلوق یا زمین سے باہر کسی ذہین مخلوق کے ہونے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔ پینٹاگون نے زمین پر خلائی مخلوق دیکھے جانے سے متعلق دعووں کو پرکھنے کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ اس رپورٹ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ عموماﹰ خلائی مخلوق دیکھے جانے سے متعلق دعوے غلط شناخت اور دیگر چیزوں کو خلائی مخلوق سے ملا دینے کی بنیاد پر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایسے دعووں سے متعلق حکومتی تفتیشی رپورٹیں بھی یہی کہتی رہی ہیں۔ اسی تناظر میں پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے خلائی مخلوق سے متعلق شواہد چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
Published: undefined
پینٹاگون کے آن ڈومین ریزولوشن آفس ARRO کی جانب سے یہ نئی رپورٹ سن 1645 سے اڑن طشتریاں (UFOs) دیکھنے جانے سے متعلق کی گئی تمام تر تفتیشی رپورٹوں کی چھان بین کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل سن 2022 میں پیٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ حکومت یا نجی کمپنیاں خلائی مخلوق سے متعلق کوئی بھی معلومات خفیہ رکھنے میں شامل نہیں رہی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کی ہدایت پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ''تمام تفتیشی کوشیں، ان کا تعلق کلاسیفیکشن کی کسی بھی سطح سے ہو، یہی ظاہر کرتی ہیں کہ اب تک دیکھی گئیں چیزیں یا مظاہر عام اور معمولی نوعیت کے تھے اور انہیں غلط شناخت کر کے ایسے نتائج اخذ کیے گئے۔‘‘
Published: undefined
پچھلے کئی برسوں میں امریکی حکام کو یو ایف اوز دیکھے جانے سے متعلق کئی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سن 2021 میں ایک حکومتی رپورٹ میں ایسے 144 دعووں کی تفتیش کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان میں کسی بھی غیرزمینی مخلوق کی موجودگی کے شواہد نہیں تھے۔
Published: undefined
تاہم گزشتہ برس امریکی ایئرفورس کے ایک انٹیلی جنس افسر نے کانگریس میں سماعت کے دوران کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بابت تفصیلات ایک طویل عرصے سے چھپا رہی ہے۔ اس عہدیدار کے مطابق حکومت ان اڑن طشتریوں کی نقل کر کے ایسی ہی اڑنے والی چیزیں تیار کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
تازہ رپورٹ کے مطابق، ''امریکی محکمہ (AARO) تسلیم کرتا ہے کہ کئی افراد نہایت دیانت داری سے ایسے دعوے کرتے ہیں مگر ان کا مشاہدہ ممکنہ طور پر ان کے ماضی کے تجربات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے یا ان افراد کی معلومات کی بنا پر جن پر انہیں اعتبار ہوتا ہے۔ میڈیا اور آن لائن مقامات پر بھی وہ یہ سب پڑھتے ہیں اور انہیں قابل بھروسا سمجھتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined