عوامی جائزوں سے لگتا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہو سکتے ہیں، مگر یورپ میں متعدد افراد اسے پریشان کن صورتحال قرار دے رہے ہیں۔ جوں جوں یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ہو سکتے ہیں، توں توں یورپ میں یہ آوازیں زور پکڑ رہی ہیں کہ یورپ کو ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔
Published: undefined
فرانسیسی پبلک براڈکاسٹر فرانس ٹو کے ساتھ انٹرویو میں یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کریسٹینے لاگارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ انتخاب کو یورپ کے لیے 'واضح خطرہ‘ قرار دیا۔ رواں ماہ کے وسط میں یورپی پارلیمان سے خطاب میں بیلجیم کے وزیراعظم الیگزانڈر دے کرو نے کہا تھا، ''اگر دو ہزار چوبیس ہمیں ایک مرتبہ پھر ' امریکہ فرسٹ ‘ تک پہنچا دیتا ہے، تو یورپ کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ اپنے آپ پر انحصار کا سامنا ہو گا۔‘‘
Published: undefined
یورپی کونسل کے خارجہ امور سے متعلق تھنک ٹینک میں ایک مضمون میں سابق سویڈش وزیراعظم کارل بلڈٹ نے ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو عالمی سطح پرغیرمعمولی نتائج کا حامل قرار دیا۔ وہ لکھتے ہیں، ''امریکہ پھر سے ماحولیاتی پالیسی سے دور ہو جائے گا اور فوسل فیول میں سرمایہ کاری بڑھا دے گا، نیٹو پھر سے غیرفعال ہو جائے گا۔ پوٹن اور اوربان جیسوں سے گرم جوش امریکی تعلقات قائم ہوں گے اور تجارت مشکل تر ہو جائے گی۔‘‘
Published: undefined
برلن میں قائم امریکی، یورپی اور جرمن حکومتی فنڈنگ سے چلنے والے جرمن مارشل فنڈ کی ڈائریکٹر شودا ڈیوڈ وِلپ کے مطابق بنیادی معاملہ یورپ کی عسکری صلاحیتوں سے متعلق خدشات کا ہے۔ ''یہ انتہائی ضروری ہے کہ یورپ عسکری طور پرخود متحرک ہو۔ اسے اپنے اور اپنے قریبی ہم سایوں کے سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہونا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کو آمرانہ قوتوں سے لڑنے کے لیے ایشیا کے ساتھ بھی اپنے پارٹنر شپ میں اضافہ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت میں مفادپرستانہ اقدامات سے جڑے تجارتی رویوں کے لیے بھی تیاری پکڑنا چاہیے۔
Published: undefined
جرمن پارلیمان کے قدامت پسند قانون ساز ژؤرگن ہارڈٹ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ جرمنی ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہارڈٹ کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے خارجہ پالیسی سے متعلق امور کے ترجمان بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی کی خارجہ پالیسی کے ناقد ہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اپنے پہلے دور صدارت میں ٹرمپ نے متعدد مواقع پر دھمکی دی تھی کہ وہ اس مغربی دفاعی اتحاد سے نکل سکتے ہیں۔ سن دو ہزار بیس میں انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فان ڈیئر لائن کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ ''اگر یورپ پر حملہ ہوا تو امریکہ مدد یا تعاون کے لیے کبھی نہیں آئے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined