DW

ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے

ارنا کے مطابق ملک کے دفاعی نیٹ ورک میں نئے سسٹم کے داخل ہونے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے
ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے 

ایرانی فوج کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے، جب غزہ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔ تہران کا دعویٰ ہے کہ ان نئے نظاموں کی وجہ سے اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ایران نے ہفتے کے روز مقامی طور پر تیار کیا گیا ایک نیا میزائل ڈیفنس سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے ساتھ ساتھ کم اونچائی پر اہداف کی نشاندہی کرنے والے فضائی دفاعی نظام ازرخ کی نقاب کشائی کی۔

Published: undefined

ایران کی جانب سے یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اٹھایا گیا ہے۔ ہفتے کے روز فوجی گاڑیوں میں نصب ان دو نئے دفاعی نظاموں کی تقریب رونمائی ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

Published: undefined

ارنا کے مطابق ملک کے دفاعی نیٹ ورک میں نئے نظاموں کے داخل ہونے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ارمان میزائل سسٹم "بیک وقت 120 سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر چھ اہداف‘‘ کا سامنا کر سکتا ہے، جبکہ ازرخش میزائل سسٹم کم اونچائی والے اہداف کی شناخت اور انہیں تباہ کر سکتا ہے۔

Published: undefined

اس نظام کے تحت 50 کلومیٹر کی رینج والے چار میزائل فوری طور پر فائر کیے جاسکتے ہیں۔‘‘ گزشتہ برس جون میں ایران نے مقامی طور پر تیار کیا گیا اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل الفتح متعارف کرایا تھا، جس کی رینج 1,400 کلومیٹر ہے۔

Published: undefined

عسکریت پسند گروہ حماس کےسات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملوں کے بعد سے غزہ اسرائیلی فوجی حملوں کی زد میں ہے۔ اس دوران یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں نے غزہ کے رہائشیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

Published: undefined

حوثیوں کے حملوں کے جواب میں امریکہ نے یمن کے اندر حوثی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایرانی حمایت یافتہ گرپوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے، ان کے جواب میں امریکہ نے ان گروہوں سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined