DW

اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، ابراہیم رئیسی

صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ میں ''نسل کشی‘‘ کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، ابراہیم رئیسی
اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، ابراہیم رئیسی 

ایران میں اسلامی انقلاب کے 45 سال مکمل ہونے پر اتوار کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ایران میں گیارہ فروری 1979 ء میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں تنازعہ مشرق وسطیٰ پر خاص طور سے روشنی ڈالی۔ ریئیسی نے غزہ جنگ کے تناظر میں ایران کے دیرینہ حریف ملک اسرائیل کی شدید مذمت کی۔ ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے۔

Published: undefined

45 برس قبل ایران میں امریکی حمایت یافتہ شاہ محمد رضا پہلوی کا تختہ الٹ دیے جانے کے بعد اسلامی انقلاب آیا تھا اور تب سے خطے کی اس اہم شیعہ مسلم طاقت کے اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ گہرے معاندانہ تعلقات چلے آرہے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ سال سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں خونریز جنگ شروع ہوئی جس کے بعد سے پورے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں اور امریکی افواج کے درمیان تشدد میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

تہران میں منعقد ہونے والی تقریب میں ، صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ میں ''نسل کشی‘‘ کا ارتکاب کر رہا ہے۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی ساختہ میزائل اور دیگر ملٹری ہارڈ ویئر سمیت آزادی اسکوائر کے ارد گرد ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل، ڈرون اور سیٹلائٹ لانچرز نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔

Published: undefined

تہران کے آزادی اسکوائر میں ایرانی باشندوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا جس نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ، روح اللہ خمینی اور ایران کے ایک مقبول جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ یاد رہے کہ جنرل سلیمانی جنوری 2020 ء میں ایک امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔

Published: undefined

2018 ء کے ایک تاریخی معاہدے سے واشنگٹن کی یک طرفہ دستبرداری کے بعد سے ایران سخت امریکی پابندیوں کی زد میں ہے جس نے اسے ایران کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف دیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے تہران پر مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں میں ''فعال طور پر سہولت کاری‘‘ فراہم کرنے اور یمن کے حوثی باغیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا جاتا ہے جبکہ ایران ان الزامات کی تردید کرچُکا ہے۔

Published: undefined

مغربی ممالک نے ایران پر یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو ڈرون اور مشرق وسطیٰ میں مسلح گروپوں کو میزائل فراہم کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات یکم مارچ کو ہونے والے انتخابات سے پہلے منائی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

ایران میں 16 ستمبر 2022 ء کو کُرد نژاد نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک نے اس ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اُس کے بعد سے مارچ میں ایران میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ 22 سالہ امینی، خواتین کے لیے اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد پولیس کی حراست میں انتقال کر گئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined