ان انتخابات کے ذریعے دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت اور دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔انڈویشی عوام ان انتخابات میں صدر اور نائب صدر کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی اور مقامی حکومتوں کے لیے عہدیدار چنے جائیں گے۔
Published: undefined
انڈونیشیا کے انتخابات کے حوالے سے چند اہم نکات۔ واضح رہے انڈونیشیا میں صدارتی عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام پرابوو سوبیانتو، انیس بسویدان اور گینجر پرانوو ہیں۔ 14 فروری کو ہونے والے ان انتخابات کے لیے کل 204.8 ملین انڈونیشی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی پارٹیوں کی کُل تعداد 18 ہے۔
Published: undefined
انڈونیشیا کےانتخابات میں حصہ لینے والے رجسٹرد امیدواروں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے۔ انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے 17 سال کا ہونا لازمی ہے۔ واضح رہے انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ چھ گھنٹہ ہے۔1.7 ملین انڈونیشی بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
Published: undefined
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 115 ملین سے زائد ہے۔ ان انتخابات کے لیے ٹیلی وژن پر نشر کیے گئے چار صدارتی مباحثوں کے دوران ناظرین کی اوسط تعداد 94 ملین رہی۔ انڈونیشی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نسشتوں کی تعداد 580 ہے۔ 14 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 56 ایسے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز