DW

نئی دہلی میں زبردست 'سیو ڈیموکریسی' ریلی

ہڈا نے کہا یہ جنگ ملک، جمہوریت، آئین، قوم کے مستقبل، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے ہے۔ یہ جنگ انصاف اور سچائی کے لیے ہے۔

نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے خلاف بڑا مظاہرہ
نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے خلاف بڑا مظاہرہ 

دہلی کے وزیر اعلیٰ اورعام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما اروند کیجریوال کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کرنے کے خلاف ’سیو ڈیموکریسی‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔آج اتوار کے روز ہندوستانی شہر نئی دہلی میں اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بھارت میں اگلے ماہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس ریلی کا مقصد آنے والے انتخابات سے قبل ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپوزیشن مخالف پالیسیوں اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا تھا۔

Published: undefined

’’سیو ڈیموکریسی‘‘ ریلی نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈراروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن بلاک انڈیا کا پہلا بڑا عوامی مظاہرہ تھا۔ کیجریوال پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی پارٹی اور ریاستی وزراء نے دو سال قبل شراب کے ٹھیکیداروں سے ایک ارب ہندوستانی روپے رشوت لی تھی۔ انہیں فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کیجریوال کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ کیجریوال تب تک نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آجاتا۔ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز دیپندر سنگھ ہوڈا نے ریلی میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ''یہ جنگ ملک، جمہوریت، آئین، قوم کے مستقبل، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے ہے۔ یہ جنگ انصاف اور سچائی کے لیے ہے۔‘‘

Published: undefined

کیجریوال رواں سال 19 اپریل کو ہونے والے ہندوستان کےپہلے مرحلے کے عام انتخابات میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج تصور کیے جاتے ہیں۔ اب ان کی گرفتاری کو اپوزیشن بلاک کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کیجریوال کی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے اور بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے وفاقی ایجنسی کا استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

تاہم بی جے پی اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے انکار کرتی ہے۔ اس کا موقف ہے کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، جو اس ریلی میں بھی شریک تھے، نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ''نریندر مودی جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں اور عوام سے اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا اختیار چھیننا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined