DW

حماس اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی ڈیل جلد از جلد مکمل کرے، صدر عباس

حماس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ اسی تناظر میں حماس کے مذاکرات کاروں نے مصری اور قطری ثالثوں سے قاہرہ میں ملاقاتیں کی ہیں۔

حماس اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی ڈیل جلد از جلد مکمل کرے، صدر عباس
حماس اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی ڈیل جلد از جلد مکمل کرے، صدر عباس 

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دے تاکہ عام شہریوں کو اسرائیلی حملوں سے بچایا جا سکے۔فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق رفح کے علاقے میں کسی بڑی اسرائیلی عسکری کارروائی اور ممکنہ طور پر مزید شہری ہلاکتوں کے تناظر میں صدر محمود عباس نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو جلد از جلد طے کیا جائے۔

Published: undefined

فلسطینی خود مختار انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا کہ رفح میں اس وقت لاکھوں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہاں کسی اسرائیلی حملے کی صورت میں ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیلی حکومت رفح کے علاقے میں بڑی عسکری کارروائی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حماس کے باقی ماندہ جنگجو اسی علاقے میں ہیں۔ تاہم غزہ پٹی کے انتہائی جنوبی علاقے رفح میں اس وقت ایک اعشاریہ تین ملین فلسطینی شہری موجود ہیں۔ غزہ میں جنگ سے قبل اس علاقے کی آبادی تین لاکھ تھی، تاہم اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے آغاز کے بعد سے تقریباﹰ ایک ملین بے گھر فلسطینی اس علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش، امریکی حکومت اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بھی اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ پٹی کے اس علاقے پر عسکری حملے سے گریز کے۔

Published: undefined

حماس کے نمائندے قاہرہ میں

قاہرہ میں دوسرے روز بھی مذاکرات کار اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ روکنے کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔ مصری ثالثوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح رفح میں اسرائیلی عسکری کارروائی سے قبل کسی ڈیل تک پہنچا جائے۔

Published: undefined

حماس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ اسی تناظر میں حماس کے مذاکرات کاروں نے مصری اور قطری ثالثوں سے قاہرہ میں ملاقاتیں کی ہیں۔ منگل کو اسرائیلی مذاکرات کاروں نے بھی قاہرہ میں قطری اور مصری وفود سے گفتگو کی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ روز اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور امریکہ خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز بھی اس مذاکراتی عمل میں شامل رہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کِربی نے ان مذاکرات کو 'تعمیری اور درست سمت میں گامزن‘ قرار دیا۔ اسی دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی بدھ کے روز قاہرہ پہنچے ہیں، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

لبنان میں اسرائیلی حملے

بدھ کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک جب کہ نو دیگر زخمی بھی ہو گئے۔ اسرائیل نے ان کارروائیوں کو لبنان میں حملوںکے سلسلے کا آغاز قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سرحد کے دس سے پچیس کلومیٹر کے آس پاس کے علاقے میں یہ کارروائیاں مختلف مقامات پر کی گئیں۔

Published: undefined

یہ اسرائیلی حملے ایک ایسے موقع پر ہوئے ہیں، جب کہ لبنان سے داغے گئے ایک راکٹ کی زدمیں آ کر سات اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور پھر اسرائیل کی جوابی کارروائیوں کے بعد سے لبنان کی سرحد پر شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں تواتر سے دیکھی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر