DW

یوکرین: سابق نائب وزیر دفاع ملکی فوج کے نئے کمانڈر مقرر

اس کا مقصد قریب دو برس قبل سے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

یوکرین: سابق نائب وزیر دفاع ملکی فوج کے نئے کمانڈر مقرر
یوکرین: سابق نائب وزیر دفاع ملکی فوج کے نئے کمانڈر مقرر 

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلینسکی نے سابق نائب وزیر دفاع اولیکسانڈر پاولیوک کو یوکرین کی بری افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق روس فوج یوکرین میں اسٹارلنک کے ٹرمینلز کا استعمال کر رہی ہے۔خیال رہے کہ يوکرینی صدر وولوديمیر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکسانڈر سیرسکی کو مسلح افواج کے کمانڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Published: undefined

نئے مقرر کیے جانے والے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پاولیوک ایک سال تک وزارت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ہفتہ 10 فروری کو زیلینسکی نے پانچ دیگر اعلیٰ فوجی تقرریوں کا اعلان بھی کیا۔ اس کا مقصد قریب دو برس قبل سے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

ادھر یوکرین فوج نے کہا ہے کہ اس نے روس کی جانب سے داغے گئے 45 ڈرونز میں سے زیادہ تر کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل یوکرینی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر روسی حملے کے سبب سات افراد ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

یوکرینی حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روسی فوج کی طرف سے 45 ڈرون داغے گئے۔ یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ان میں 40 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی علاقے دنیپرو کے گورنر سیرگئی لیساک نے بتایا کہ ان ڈرونز میں سے ایک کے ملبہ پر گرنے سے ایک 39 سالہ شخص معمولی زخمی ہوا۔ خارکیف کے گورنر سینیگوبوف کے مطابق روسی گائیڈڈ بموں نے خارکیف کے علاقے میں ووڈیان نامی گاؤں کو نشانہ بنایا جس میں ایک 56 سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔

Published: undefined

یوکرینی انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں عسکری مقاصد کے لیے ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کردہ اسٹار لنک ٹرمینلز کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد یوکرین کی مدد کے لیے ان ٹرمینلز کو فوری طور پر بھیجا گیا تھا کیونکہ میدان جنگ میں مواصلاتی رابطہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔

Published: undefined

یوکرین کی وزارت دفاع کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) کے ترجمان آندرے یوسف نے کہا کہ روسی قابض فوج کی جانب سے ان ڈیوائسز کا منظم استعمال بڑھتا جار ہا ہے۔ روس کی جانب سے اسٹار لنک کے مبینہ استعمال کے بارے میں یوکرین کا یہ پہلا سرکاری بیان تھا۔

Published: undefined

اسٹار لنک کا کہنا ہے کہ وہ روس کی حکومت یا فوج کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کرتا۔ روس کی وزارت دفاع نے فوری طور پر روئٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined