DW

امریکہ: ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ

امریکہ میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی اور مثبت پیش رفت ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن بائیڈن کے دوبارہ انتخاب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکہ: ملازمتوں  میں غیر متوقع اضافہ
امریکہ: ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ 

امریکی ملازمتوں کی منڈی میں جنوری کی سست روی کی توقعات کے برعکس ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی لیبر مارکیٹ نے گزشتہ ماہ اس سلسلے میں حیرت انگیز اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔امریکہ میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی بھرتی سے متعلق جمعہ دو فروی کو سامنے آنے والے اعداد و شمار توقعات کے برعکس ثابت ہوئے۔ ان حکومتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ سال نو ، جو امریکہ کے لیے انتخابی سال ہے، میں ملازمتوں کے نئے مواقع کے میں اضافہ صدر جو بائیڈن کے لیے اچھی خبر ہے۔

Published: undefined

محکمہ محنت نے کہا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت نے جنوری میں 353 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ دسمبر کے اعداد و شمار میں نمایاں طور پر کمی کے ساتھ 333 ہزار ملازمتوں کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ امریکہ کے روزگار کے محکمے نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح مسلسل تیسرے مہینے 3.7 فیصد پر مستحکم رہی۔

Published: undefined

جوبائیڈن کے لیے اچھا شگن

امریکہ میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی اور مثبت پیش رفت ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن بائیڈن کے دوبارہ انتخاب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ بائیڈن ووٹرز کو اس بات کا قائل کرنے کی جدو جہد بھی کر رہے ہیں کہ وہ معیشت میں بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات سے گریز نہیں کر رہے۔

Published: undefined

ملازمتوں میں اضافہ کیسے ہوا؟

امریکہ میں پچھلے سال کے دوران ملازمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ وہاں ملازمتوں کی مارکیٹ نے صارفین کے اخراجات کو سہارا دینے میں مدد کی ہے اور اس کے نتیجے میں معاشی نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ قرضہ جات لینے کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال کا معاشی طور پر ایک مضبوط آغاز اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ لیبر مارکیٹ معیشت کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ فیڈرل ریزرو، جو سود کی شرح کو ہٹاتے ہوئے افراط زر کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اُس کی صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

سال نو کے پہلے ماہ یعنی جنوری میں امریکہ میں اجرت میں اضافہ بھی پچھلے مہینے سے 0.6 فیصد متوقع سے بھی زیادہ بڑھ گیا۔ ایک سال پہلے سے اوسط فی گھنٹہ آمدنی میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ محنت نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات، صحت کی دیکھ بھال اور ریٹیل ٹریڈ کے ڈیپارٹمنٹس میں ملازمتوں میں اضافے سے امریکہ میں مجموعی طور پر ملازمت کی منڈی میں مثبت ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں تیل اور گیس نکالنے کے شعبوں میں روزگار کم ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined