صرف صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی بارش سے متعلقہ واقعات میں تقریباً بیس بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی، پانی کی فراہمی اور مواصلاتی خدمات بھی شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ برفباری کے سبب کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے شدید سردی کی لہر ہے۔
Published: undefined
جمعرات کی رات سے افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے کم از کم 30 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے اور خاص طور پر شمال مغرب میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب سڑکیں بند ہو گئیں۔
Published: undefined
صوبے کے اکثر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا، جس سے 33 مکانات تباہ اور 129 کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اسی طرح بارش سے متعلقہ ان واقعات میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تمام اہم سڑکیں بند ہو گئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی، پانی کی فراہمی اور مواصلاتی سروسز بھی شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم، بلتستان روڈ اور دیگر بڑی سڑکیں اتوار کے دن مسلسل دوسرے روز بھی متعدد مقامات پر بلاک رہیں، جس سے ہزاروں سیاح مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے۔
Published: undefined
مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام کو خطے کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری شروع ہوئی تھی۔ بارشوں کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم گلگت دیامر، گلگت ہنزہ اور ناگر سیکشنز سمیت کئی مقامات پر بلاک ہو گئی۔ مقامی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ قراقرم ہائی وے، بلتستان روڈ اور دیگر سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا، ''شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر کے علاقوں میں 35 مقامات پر بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید سردی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ درجنوں گاڑیاں پتھروں کی چٹانوں سے متاثر ہوئی ہیں۔''
Published: undefined
اس دوران شدید برف باری کے سبب کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شمالی علاقوں میں روزمرہ کی زندگی تقریبا ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ صوبے کی اہم شاہراہیں اور بین صوبائی سڑکیں ہفتے کے روز سے ہی بند ہیں، جس سے ضلعی ہیڈکوارٹرز سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات اور زیارت جیسے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔
Published: undefined
سرد موسم کی وجہ سے پانی کی پائپ لائنیں منجمد اور پھٹ گئی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کو بجلی کی بندش اور گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ساحلی شہر گوادر میں سیلاب آنے کے سبب پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ تقریباً 10,000 افراد کو نکالنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرنا پڑا۔
Published: undefined
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز کہا کہ ان بارشوں کے دوران 700 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔اس سال پاکستان میں موسم سرما کی بارشوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، جو نومبر کے بجائے فروری میں شروع ہوئیں۔ تاہم ہر برس ہی پاکستان میں مونسون اور سردیوں کی بارشیں نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined