لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔ کووڈ انیس کی انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد وہ 11 جنوری سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرتیت سمدانی کے مطابق لتا منگیشکر کا انتقال کل اتوار چھ فروری کی صبح ''ملٹی پل آرگن فیلیئر‘‘ کے سبب ہوا اور یہ کہ وہ گزشتہ 28 دنوں سے اس ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
Published: undefined
لتا منگیشکر کی آواز کئی دہائیوں تک ریڈیائی لہروں، ٹیلی ویژن اسکرینوں اور سنیما ہالوں میں اپنے پرستاروں کو مسحور کرتی رہی اور کرتی رہے گی۔ ان کی آواز ہر عمر کے افراد کے لیے یکساں کشش رکھتی تھی۔
Published: undefined
تقسیم برصغیر سے قبل 1929ء میں بھارت میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر نے کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا۔ اپنے 73 سالوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے 15 ہزار سے زائد گانے 36 مختلف زبانوں میں گائے۔
Published: undefined
لتا منگیشکر نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا، ''میری آواز خدا کی طرف سے ایک انعام ہے۔ میں نے اپنی آواز کے ذریعے جذبات کا مظاہرہ کرنا سیکھا۔ جب میں ایک لوری گاتی ہوں تو میں ایک ماں بن جاتی ہوں، جب ایک رومانوی نغمہ ہو تو میں ایک عاشق ہوتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
2019ء میں لتا منگیشکر کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا، ''آپ کی آواز کے بغیر موسیقی ادھوری ہے۔ یہ رِشیوں (درویشوں) کا کام کر چکی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز