امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کی 94 ویں تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کا رویہ اس رات ناقابل قبول اور ناقابل معافی تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کا تشدد زہریلا اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے کامیڈین کرس راک کو مخاطب کر کے لکھا، ''کرس میں سرِعام آپ سے معذرت چاہتا ہوں میں نے حد پار کر دی اور میں غلطی پر تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شرمندہ ہیں اور ان کا یہ عمل ان کی شخصیت کے برعکس تھا۔ انہوں نے کہا، ''محبت اور ایثار کی دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اتوار کی رات کامیڈین کرس راک ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئے تھے، جس دوران گفتگو میں انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جیڈا پِنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پر مذاق کیا تھا۔ اس مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اور انہوں نے کرس راک کو منہ پر ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔
Published: undefined
آسکر ایوارڈز دینے والی اکیڈمی کی انتظامیہ نے اس واقعے پر اسمتھ کی مذمت کی اور اس واقعے کا باقاعدہ جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
Published: undefined
تقریباﹰ ایک ہزار ارکان پر مشتمل امریکہ کی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ وِل اسمتھ کی اس حرکت کی مذمت کرتی ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
Published: undefined
اکیڈمی نے کہا، ''ہم نے باضابطہ طور پر اس واقعے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور ہم اپنے ضابطوں، طرز عمل کے معیارات اور ریاست کیلیفورنیا کے قانون کے مطابق مزید کارروائی اور نتائج کی تلاش کریں گے۔‘‘
Published: undefined
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے عوام کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ وِل اسمتھ کی اہلیہ سر کے بال جھڑتے جانے کی ایک بیماری ایلوپیشیا کا شکار ہیں اور اس امر کا انکشاف انہوں نے خود 2018ء میں عوامی طور پر کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined