اس سویڈش نرس کی عمر 41 سال ہے اور نام لیزا اینروتھ۔ لیزا اس سال اسکینڈے نیویا کا سب سے بڑا فلمی میلہ دیکھنے والی واحد فلم بین ہیں۔ ان کا انتخاب 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار سے زائد درخواست دہندگان میں سے کیا گیا۔
Published: undefined
Published: undefined
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ہر براعظم اور ہر ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ شمالی یورپ کا اسکینڈے نیویا کہلانے والا حصہ اور اسکینڈے نیویا کی ریاستیں بھی اس وبا کی ہلاکت خیزی سے نا بچ سکیں، جہاں اب تک مجموعی طور ہزارہا شہری کووڈ انیس کی بیماری کی وجہ سے ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ان حالات میں گوتھن برگ فلم فیسٹیول کی انتطامیہ نے، جو اسکینڈے نیویا کا سب سے بڑا فلمی میلہ کہلاتا ہے، فیصلہ کیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس سال اس میلے کا انعقاد منسوخ تو نہیں کیا جائے گا لیکن یہ فیسٹیول اپنی تاریخ کا انتہائی منفرد فلمی میلہ ہو گا۔
Published: undefined
Published: undefined
اس فلمی میلے کی انتظامیہ کے مطابق اس سال گوتھن برگ فلم فیسٹیول کا انعقاد سویڈن کے ایک ایسے دور دراز جزیرے پر کیا جا رہا ہے، جس کا نام ہامنیس کار ہے۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میلے کو دیکھنے کے لیے بہت زیادہ شائقین کو اس جزیرے پر جانے کی اجازت نہیں بلکہ اس پورے میلے کا انعقاد صرف ایک فلم بین کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یہ فلم بین لیزا اینروتھ ہیں، جو ایمرجنسی وارڈ میں فرائض انجام دینے والی ایک نرس ہیں۔ وہ ہامنیس کار نامی جزیرے پر ایک ہفتے سے بھی زائد کا وقت گزاریں گی اور جب چاہیں اس میلے میں نمائش کردہ فلمیں دیکھ سکتی ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
اس فلمی میلے کے لیے صرف ایک فلم بین کے انتخاب کا فیصلہ سویڈن میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ ضوابط کی وجہ سے بھی کیا گیا۔ لیزا اینروتھ کہتی ہیں کہ ان کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں کہ اس میلے کے دوران اس جزیرے پر ان کے علاوہ صرف ایک اور انسان ہو گا، جو دراصل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ جب چاہیں فیسٹیول میں شامل فلمیں دیکھ سکیں۔
Published: undefined
سویڈن کا چھوٹا سا جزیرہ ہامنیس کار 250 میٹر طویل اور 150 میٹر چوڑا ہے اور وہاں بنایا گیا لائٹ ہاؤس اور ایک کیبن لیزا اینروتھ کی رہائش گاہ ہیں۔ امسالہ گوتھن برگ فلم فیسٹیول 11 روز تک جاری رہے گا۔ یہ فلمی میلہ جمعہ 29 جنوری کو شروع ہوا تھا اور پیر آٹھ فروی کو ختم ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز