بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منّور فاروقی کا یہ بارہواں شو تھا جسے گزشتہ دو مہینوں کے دوران منسوخ کیا گیا۔ بنگلور پولیس نے اپنے ایک اعلان میں انہیں ''متنازع شخص‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی کے خدشے کے سبب منّور فاروقی کا شو منسوخ کیا گیا۔ اس سے قبل مقامی شدت پسند ہندو تنظیموں نے منّور فاروقی اور شو کے منتظمین کو دھمکیاں دی تھیں۔
Published: undefined
منّور فاروقی نے مسلسل دھمکیوں کے سبب مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیشے سے دستبردار ہوجانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ''نفرت جیت گئی، آرٹسٹ ہار گیا، اب بس، خدا حافظ، ناانصافی۔‘‘
Published: undefined
منّور کے اس اعلان پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور ششی تھرور کے علاوہ متعدد سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا کی شخصیات نے 29 سالہ کامیڈین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا، ''نفرت نہیں جیتے گی، یقین رکھیں، ہار نہیں ماننی ہے۔ رکنا نہیں ہے۔‘‘ گو راہل گاندھی نے اپنی ٹوئیٹ میں کسی کا حوالہ نہیں دیا ہے تاہم سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ ٹوئیٹ منور کے سلسلے میں ہی کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا، ''یہ قابل مذمت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین کے شو کے سلسلے میں دھمکی دینا انتہائی گھٹیا اور شرمناک ہے۔‘‘
Published: undefined
سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹّا نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں کہا، ''نفرت کو جیتنے نہ دیں۔‘‘
Published: undefined
بالی ووڈ اداکارہ سوورا بھاسکر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، ''یہ دل شکن اور شرمناک ہے... میں معافی مانگتی ہوں منّور۔‘‘
Published: undefined
قبل ازیں منّور فاروقی نے بنگلور کا شو منسوخ کرنے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے لکھا، ''مجھے اس مذاق کے لیے جیل میں ڈالنا جو میں نے کیا ہی نہیں تھا اور وہ شو منسوخ کرنا جس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ناانصافی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ دو ماہ میں جگہ اور مداحوں کو درپیش خطرے کا کہہ کر ان کے 12 شو کینسل کیے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں لکھا، ''میں ان کی نفرت کا بہانہ بن گیا ہوں، ہنسا کر کتنوں کا سہارا بن گیا ہوں، ٹوٹنے پر ان کی خواہش پوری ہوگی، صحیح کہتے ہیں میں ستارہ بن گیا ہوں۔"منّور نے مزید لکھا،"میرا خیال ہے کہ یہ اختتام ہے۔ میرا نام منّور فاروقی ہے۔ وہ میراوقت تھا اور آپ دیکھنے والے زبردست تھے۔ خدا حافظ! اب میری بس ہوچکی ہے۔" منّور کے اس بیان پر ان کے ایک مداح نے ٹوئیٹ میں لکھا، ''منّور کا مطلب ہوتا ہے: روشن، تاباں، چمکدار، تابناک، درخشاں، شاندار، عالیشان۔ فکر نہ کریں منّور، آپ قوم کو روشن کریں گے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ منّور فاروقی کو جنوری کے مہینے میں مدھیا پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں اس خدشے پر گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے شو میں 'قابل اعتراض لطیفے‘ سنائیں گے۔ انہیں ایک ماہ تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔
Published: undefined
منورکے خلاف مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے اتر پردیش میں بھی اپریل میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے منّور فاروقی اپنے شوز میں بالخصوص حکومت اور سیاسی رہنماوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔
Published: undefined
منّور فاروقی کے شو کو منسوخ کیے جانے پر بعض ہندو تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انوج ٹھاکر نامی ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا، ''کامیڈی کے نام پر منّور فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا... ہندو ایک ہندو ہونے کے ناطے متحد ہوئے اور دھرم کے لیے کھڑے ہوگئے۔ منّور کے تمام شو رد ہوئے۔ یہ اتحاد کی طاقت ہے۔‘‘
Published: undefined
سریندر ورما نے لکھا، ''ہندو دیوی دیوتاؤں کو گالی دینا تفریح نہیں یہ پاپ اور جرم ہے۔ اسلام میں اس طرح کے جرم کے لیے موت کی سزا کا حکم ہے اس لیے فاروقی کو معافی مانگنی چاہیے۔ جے ہند!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز