اسکوئڈ گیم کو نیٹ فلکس کا ایک تاریخی اور ریکارڈ ساز شو قرار دیا گیا ہے۔ اس شو کے ہدایتکار اور لکھاری جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہوانگ ڈونگ ہیوک ہیں۔
Published: undefined
اس شو کا اولین سیزن کامیابی کی نئی منزلیں طے کر چکا ہے اور راستے میں آنے والے قریب سبھی ریکارڈ کو توڑتا گیا۔ اس کامیابی کہ کئی وجوہات ہیں۔ اس شو میں کل 456 مقروض افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بچوں جیسی کھیلوں کا حصہ بنیں اور 38 ملین ڈالر جیت لیں۔ کامیاب نہ ہونے کی صورت میں کھیل کا حصہ بننے والے کا مقدر لازمی موت بنتی ہے۔
Published: undefined
اس گیم کی بنیاد شدید معاشرتی عدم مساوات پر ہے اور اس کا حصہ بننے والے ہمدردی کے مستحق افراد ہیں۔ نیٹ فلکس کا یہ شو اب تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن چکا ہے۔
Published: undefined
اس شو کے ہر حصے میں بتدریج شدت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریز 'گیم آف تھرونز‘ یا 'ڈارک‘ سے مختلف ہے۔ ان دونوں مقبول سیریز میں پلاٹ کے اندر پلاٹ اور مختلف حالات و واقعات کو سمویا گیا تھا۔ اسکوئڈ گیم کا پلاٹ سادہ ہے اور یہ مقروض افراد کے کرداروں پر مبنی ہے اور اس کا منظر نامہ بھی بہت محدود ہے۔ یہی پہلو اس گیم کی مقبولیت کا باعث بنا۔
Published: undefined
اس ریئلیٹی شو کا پیغام بہت سادہ ہے اور وہ غریب و امیر میں تفاوت ہے۔ ایک فیصد امراء کا جو من چاہتا ہے، ویسا ہی ہوتا ہے جب کہ غریب افراد اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو یہی موجودہ عدم مساوات اور طبقات کی حامل حقیقی دنیا کا چلن بھی ہے۔
Published: undefined
ایسا ہی منظرنامہ سن 2019ء میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم 'پیراسائیٹ‘ کا تھا، جس کے ہدایتکار بونگ جُون ہو تھے۔ حقیقت سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے اسکوئڈ گیم کا شو سبھی ناظرین کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔
Published: undefined
اسکوئڈ ریئلیٹی شو میں شریک افراد کے چہروں پر پہنے ماسک پر تین نشانات ہوتے ہیں، جو ان کے درجات ظاہر کرتے ہیں۔ یہ تین نشانات دائرہ (سرکل)، مثلث (ٹرائی اینگل) اور مربع (اسکوائر) ہیں۔ یہی نشانات گیم میں شریک افراد کی کامیابی ظاہر کرتے ہیں۔ سبقت والے مربع نشان کے حامل ہوتے ہیں۔ دوسرے مقام پر مثلث اور پھر سرکل کے حامل شرکاء ہوتے ہیں۔ سرکل اور ٹرائی اینگل نشانات والے افراد کی سہولیات محدود ہوتی ہیں اور یہ اسکوائر نشان والوں کے تابع بھی ہوتے ہیں۔
Published: undefined
یہ امر اہم ہے کہ مختلف پروڈکشن ہاؤسز ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کی اس شو کو عکس بند کرنے کی تجویز کو 10 برس تک لٹکاتے رہے اور اسے وہ غیر حقیقت پسندانہ اور پرتشدد قرار دیتے تھے۔
Published: undefined
بظاہر اسکوئڈ گیم میں کھیلا جانے والا کھیل ایک اسکول کے میدان میں منعقد کیا گیا۔ بتدریج اس شو میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ مگر یہی چیز اس سیریز میں تجسس کو بھی بڑھاتی ہے اور کئی ناظرین اس کو دیکھنے سے دور ہونا چاہتے ہیں لیکن شاید ایسا کر نہیں پاتے۔
Published: undefined
اس نفسیاتی ریئلیٹی شو کے بعض دردناک اور پرتشدد مناظر ایسے بھی ہیں جو ناظر کے اندر موجود بچے کو بھی اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔ اسکوئڈ گیم ریئلیٹی شو کا پیغام بہت سادہ ہے اور وہ ''زندگی بہت ظالم ہے‘‘ ہے۔ اس شو میں بیان کردہ کہانی سے واضح ہوتا ہے کہ زندگی اس حد تک ظالمانہ بھی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined