ثقافت

اردن میں نو ہزار سال قدیم کھنڈرات دریافت

اُردن میں کھنڈرات کی دریافت سے ظاہر ہوا کہ یہ انسان کی اولین آباد کاریوں میں سے ایک ہے۔ ان کھنڈرات میں رہائشی کمپلیس بھی شامل ہے، جو اندازوں کے مطابق ہرن کے شکار کرنے والوں کے زیرِ استعمال رہا تھا۔

اردن میں نو ہزار سال قدیم کھنڈرات دریافت
اردن میں نو ہزار سال قدیم کھنڈرات دریافت 

اُردن کے ماہر آثار قدیمہ نے بین الاقوامی معاونت کے ساتھ ملکی صحرائی علاقے کے ایک دُور کے حصے میں ایسے کھنڈرات دریافت کیے ہیں، جو قریب قریب نو ہزار برس پرانے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کھنڈرات میں دریافت ہونے والا کمپلیکس اُس دور میں ہرن کے شکاریوں کے زیر استعمال بھی رہا ہو گا۔

Published: undefined

ایسا بھی خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہرن کا شکار قدیمی آباد کاروں کی عبادتی رسومات کا حصہ تھا اور یہ شکاریوں کے کیمپ کی جگہ تھی۔

Published: undefined

کھدائی کا عمل

اردنی صحرا میں کھدائی کے عمل میں ملکی ماہرین کے علاوہ فرانسیسی آرکیالوجسٹ بھی شامل ہیں۔ اس صحرائی علاقے میں کھدائی گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔ قریب چار پانچ ماہ کی انتہائی محتاط اور شدید گرمی میں جاری رکھی گئی کھدائی کے بعد ماہرینِ آثار قدیمہ کو کھنڈرات دریافت کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس کھدائی کے دوران ماہرین کو ڈھائی سو سے زائد قدیمی نوادرات بھی دستیاب ہوئے ہیں۔ ان نوادرات میں دو مجسمے بھی شامل ہیں، جن پر انسانی چہروں کو تراشا گیا تھا اور رسومات میں استعمال ہونے والے جانوروں کے نمونے بھی ملے ہیں۔

Published: undefined

پتھر کے دور کا مقام

ماہرین کا خیال ہے کہ جو جانوروں کے نمونے دستیاب ہوئے ہیں، ان کو شکاری ہرن ہلاک کرنے سے قبل ماورائی قوتوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس مقام سے تلاش کی جانے والی دیگر اشیا میں پتھر کی بنی ہوئی ایک لمبی دیوار بھی ہے، جس کے پہلو میں وہ ہرنوں کو اپنے شکاری جالوں میں پھنسایا کرتے تھے۔

Published: undefined

کئی کلومیٹر لمبی ایسی دیواروں کو اُس قدیمی دور میں 'ڈیزرٹ کائیٹس‘ کا نام دیا گیا تھا۔ ایسی دیواریں مشرقِ وسطیٰ کے بے آب و گیاہ علاقوں میں تعمیر کرنے کا رواج قدیمی دور میں پایا جاتا تھا۔ ایسی دیواریں بعض ایشیائی ممالک میں بھی دریافت کی جا چکی ہیں۔ ماہرین کو یقین ہے کہ اردنی صحرا میں دریافت کی جانے والی 'ڈیزرٹ کائیٹ‘ سب سے قدیم ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

ڈیزرٹ کائیٹس سب سے قدیم تعمیرات

آرکیالوجسٹس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں ایسی لمبی دیواریں دریافت کی گئی ہیں، وہ بلاشبہ قدیمی ادوار میں انسانوں کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی سب سے پرانی تعمیراتی نشانیاں ہیں۔

Published: undefined

ان دیواروں کو حجری دور کے اور اس کے بعد کے انسان اپنی شکاری مہموں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان دیواروں کے قریب پرانے دور کے انسان بڑے پیمانے پر شکار کیا کرتے تھے۔ اردنی صحرا میں ملنے والی ڈیزرٹ کائیٹ کے حوالے سے ماہرینِ آثار قدیمہ کی ٹیم کے شریک ڈائریکٹر وائل ابو عزیزہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دریافت میں ملنے والے کھنڈرات کا مقابلہ کوئی قدیمی علاقہ نہیں کر سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined