پاپ میوزک کی مردانہ دنیا پر راج کرنے والی پہلی خاتون امریکی گلوکارہ میڈونا آج اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے پاس جشن منانے کے لیے پہلے ہی اپنا ایک طاقتور ثقافتی ورثہ بھی موجود ہے۔ 300 ملین سے زائد ریکارڈز کی فروخت اور 850 ملین ڈالر مالیت کی ذاتی دولت کے ساتھ یہ امریکی گلوکارہ عالمی موسیقی کی صنعت کی کامیاب ترین خواتین میں سے ایک ہیں۔
Published: undefined
وہ فوربز میگزین کی موسیقی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خواتین کی سالانہ درجہ بندی میں 11 بار سرفہرست رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 28 گریمی نامزدگیاں حاصل کیں اور سات بار یہ ایوارڈ جیتا۔ میوزک اسٹار کے طور پر اپنے کام کے علاوہ وہ ایک کاروباری شخصیت، مصنفہ، ہدایت کارہ، پروڈیوسر اور ڈیزائنر بھی ہیں۔ انہیں اپنی اداکاری کے کیریئر میں کچھ جدوجہد کرنا پڑی لیکن پھر بھی میڈونا نے 1996ء میں "ایویٹا" کے کردار کے لیے گولڈن گلوب جیتا۔
Published: undefined
میڈونا لوئیس سیکون 16 اگست 1958ء کو بے سٹی، مشی گن میں پیدا ہوئیں۔ 80 کی دہائی کے اوائل میں ان کی سرکشی اور جرات مندانہ جنسیت ایک سنسنی خیزی کا باعث بنی اور وہ جلد ہی اپنے سفر کے آغاز میں ہی کامیابیوں سے ہمکنار ہوئیں۔ وہ انسانی حدود کو دھکیلنے اور ممنوعات توڑنے کا مترادف بن گئیں۔ نوعمری میں حمل کے بارے میں ''پاپا ڈونٹ پریچ‘‘یا جلتی ہوئی صلیبوں اور سیاہ فام حضرت عیسیٰ والی ''لائیک اے پریئر‘‘جیسی اشتعال انگیز میوزک ویڈیوز سے جڑے تنازعات کے باجود وہ بے خوف رہیں۔
Published: undefined
دنیا میڈونا کو پھٹے ہوئے فش نیٹ اور بغیر انگلی کے دستانے پہنے ایک اشتعال انگیز باغی یا پھر ایک جنسی بم کے طور پر جانتی تھی۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے ایک غیر متوقع روحانی موڑ لیا اور یہودی تصوف کبلہ کی تلاش میں گم ہو گئیں اور 2004ء میں ایستھر کا عبرانی نام اختیار کیا۔
Published: undefined
اس کے بعد میڈونا نے والدہ کے سفر کا آغاز کیا اور اب وہ چھ بچوں کی ماں ہیں، جن کی عمریں چھبیس سے دس سال کے درمیاں ہیں۔ وہ پہلے امریکی اداکار شان پین (1985-1989) اور پھربرطانوی ہدایت کار گائے رچی (2000-2008) کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہیں۔ اس دوران ان کی انسان دوست کوششیں بھی متنوع اور معروف ہیں اور ان میں اس کی اپنی خیراتی تنظیمیں،رے آف لائٹ فاؤنڈیشن اوررائزنگ ملاوی شامل ہیں۔
Published: undefined
لیکن حال ہی میں میڈونا کی سب سے زیادہ توجہ پلاسٹک سرجری کے ساتھ ان کے تعلق کی وجہ مل رہی ہے۔ اس جنون کا عروج اس سال کے شروع میں 2023ء گریمی ایوارڈز کی تقریب میں دیکھنے کو ملا، جب میڈونا کے ناقابل شناخت چہرے نے ساری توجہ حاصل کر لی اور اس کے بعد کے دنوں میں اس معاملے پر ایک بہت بڑی بحث چھیڑ دی۔
Published: undefined
میڈیا نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس اسٹار نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا۔ شکاگو کے ایک پلاسٹک سرجن مائیکل ہورن نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو بتایا کی پلاسٹک سرجری اور ناک کی ساخت میں تبدیلی کے کام علاوہ میڈونا نے ''بظاہر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت سے زیادہ فلر کا استعمال کیا ہے، جس سے ان کے چہرے کی ہڈیوں کی قدرتی اور خوشگوار ساخت چھپ گئی۔‘‘ اس خبر کے بعد پاپ کی اس ملکہ نے کیپشن کے ساتھ ایک سیلفی ٹویٹ کر کے لکھا، "دیکھو میں اب کتنی پیاری ہوں کہ سرجری سے ہونے والی سوجن کم ہو گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل میڈونا نے عوامی طور پر کبھی بھی اس مسئلے پر توجہ نہیں دی تھی، 2012ء میں برطانوی اخبار مرر میں میڈونا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا تھا، ''میں یقینی طور پر پلاسٹک سرجری کے خلاف نہیں ہوں۔ تاہم میں اس پر بات کرنے کے بالکل خلاف ہوں۔‘‘
Published: undefined
اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں انہون نے کہا، "میں نے اپنے تخلیقی انتخاب پر کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی میں جس طرح سے دیکھتی ہوں یا لباس پہنتی ہوں۔ میرے کیریئر کے آغاز سے ہی مجھے میڈیا نے رسوا کیا لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ سب ایک امتحان ہے اور میں خوش ہوں کہ میرے پیچھے تمام خواتین آنے والے سالوں میں آسان وقت گزار سکیں گی۔‘‘
Published: undefined
اس دوران پاپ کی ملکہ مزید سلگتے ہوئے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔ جون کے آخر میں میڈونا کو ایک سنگین بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس پاپ اسٹار کو اپنے ورلڈ ٹور ''جشن‘‘ کے شمالی امریکہ والے حصے کو ملتوی کرنا پڑا۔ حالیہ برسوں میں میڈونا کی صحت کو درپیش یہ پہلا مسئلہ نہیں تھا۔ 2020 ء میں انہوں نے اپنے ''میڈم ایکس‘‘ ٹور پر چوٹ لگنے کے بعد کولہے کی تبدیلی کی سرجری کروائی۔
Published: undefined
لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاپ کی ملکہ کا سستی دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے معاملات کے بعد ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ''اب میری توجہ میری صحت اور مزید مضبوط ہونے پر ہے اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں جلد از جلد واپس آپ کے ساتھ ہوں گی!" میڈونا کا یورپ کا دورہ اکتوبر 2023 ء میں شروع ہونے والا ہے اور اس میں جرمنی میں چار پرفارمنسز بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined