ثقافت

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر

بھارتی فلموں کے شہرہ آفاق اداکار شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور دلیپ کمار کو سانس لینے میں شکایت کے بعد اتوار کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی طبیعت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی اداکار دلیپ کمار کی موت کی تردید
بھارتی اداکار دلیپ کمار کی موت کی تردید 

دلیپ کمار کی اہلیہ اور اپنے دور کی مقبول اداکارہ سائرہ بانو نے 'شہنشاہ جذبات‘ کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 98 سالہ اداکار دو تین دنوں میں اپنے گھر واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے دلیپ کمار کے مداحوں سے اپیل کی کہ واٹس ایپ پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

Published: undefined

دلیپ کمار کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سائرہ بانو نے ٹوئٹ کر کے کہا”صاحب کی حالت مستحکم ہے۔ آپ نے ان کی صحت کے لیے دل سے جو دعائیں کی ہیں ان کے لیے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر لوٹ جائیں گے۔ انشا اللہ۔"

Published: undefined

یوسف خان عرف دلیپ کمار کو سانس لینے میں شکایت کے بعد اتوار کی صبح ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آکسیجن سپورٹ دیا جا رہی ہے۔ ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

Published: undefined

دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ”وہ مستحکم ہیں۔ ان کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، جن کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔" اس سے قبل دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ کی گئی تھی کہ دلیپ کمار کو معمول کی طبی جانچ کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے،”ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔" اٹھانوے سالہ اداکار کو گزشتہ ماہ بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور دو دن کے بعد انہیں رخصت دے دی گئی تھی۔

Published: undefined

دعاؤں کا سلسلہ جاری

دلیپ کمار کو ہسپتال میں داخل کرائے جانے کی خبر پھیلتے ہی ہر طرح دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔معروف بھارتی اداکار دھرمیندر نے بھی ان کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

پچاسی سالہ دھرمیندر نے ایک ٹوئٹ میں دلیپ کمار اور سائرہ بانوکے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہو ئے لکھا،”دوستو، دلیپ صاحب ایک نیک انسان ہیں۔ ایک عظیم فنکار کے لیے آپ کی روح سے اٹھی دعائیں ضرور قبول ہوں گی۔جی جان سے آپ سب کا شکریہ۔" دھرمیندر نے اس سے قبل اتوار کے روز بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا”مالک سے دعا کیجئے میرے پیارے بھائی...ہمارے یوسف صاحب جلد صحت یاب ہو جائیں۔"

Published: undefined

سیاسی رہنماؤں کی عیادت کا سلسلہ

دلیپ کمار کی عیادت کے لیے سیاسی رہنماؤں کے ہسپتال پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور بھارت کے سابق وزیر دفاع شرد پوار نے ہسپتال جا کر دلیپ کمار کی خیریت دریافت کی۔ بعد میں ایک ٹوئٹ کے ذریعہ انہوں نے بتایا، ”شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار سے ہندوجا ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی صحت اور علاج کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی اور صحت کی دعا کرتا ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined