پاکستان میں حکام نے بتایا کہ انہوں نے فلم ''جوائے لینڈ'' پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے، جو ایک خواجہ سرا سے محبت کرتا ہے۔ پہلے سینسر بورڈ نے اس کی ریلیز کی اجازت دے دی تھی، تاہم اب سینما گھروں میں اس کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
Published: undefined
فلم' جوائے لینڈ' کن فلم فیسٹیول میں ایل جی بی ٹی کیو کے زمرے میں 'کوئیر پام' جیسا اعلیٰ عالمی اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی کئی دیگر عالمی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہے۔
Published: undefined
ٹورنٹو فلم فیسٹیول اور امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے فیسٹیول میں پریمیئر ہونے کے بعد یہ فلم بہترین تبصروں اور جائزوں کے ساتھ سامنے آئی تھی۔
Published: undefined
حکام کی جانب سے اسکریننگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد فلم ''جوائے لینڈ'' کو رواں ہفتے ہی پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ لیکن بعد میں مذہبی رہنماؤں نے فلم کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ شروع کر دیا اور اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد حکام نے نمائش کرنے کی اپنی اجازت واپس لے لی۔
Published: undefined
حالانکہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے سن 2018 میں خواجہ سراؤں کو قانونی شناخت فراہم کرنے کے لیے ایک قانون منظور کر کے ان کے حقوق کے تحفظ کی راہ میں ایک اہم قدم اٹھایا تھا۔ تاہم کچھ قدامت پسند اور سخت گیر خیال کے حامی لوگ ان حقوق کو واپس لینے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔
Published: undefined
پاکستان کی حکومت کی جانب سے اس فلم کو آسکر 2023 کے لیے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں بھیجنے کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ نوجوان شخص کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک شہوت انگیز ڈانس تھیٹر میں جاتا ہے اور پھر وہاں کے ایک ٹرانس جینڈر ادا کار کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
مذہبی گروپوں نے فلم پر ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے اور اسی دباؤ کے بعد پاکستان کے سینسر بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم میں ''انتہائی قابل اعتراض مواد'' موجود ہے۔
Published: undefined
فلم کی ریلیز کے خلاف مہم چلانے والی ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پابندی کے بارے میں سن کر انہیں سکون ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''پاکستان کا احسن اقدام ہے، پاکستان اسلامی مملکت ہے، یہاں کوئی قانون، کوئی اقدام، کوئی نظریہ خلاف اسلام نہیں چل سکتا۔''
Published: undefined
سرمد سلطان کھوسٹ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان بھر کے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔
Published: undefined
'جوائے لینڈ‘ کی شریک پروڈیوسر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر ثنا جعفری کاکہنا تھا کہ فلم آسکرز کے لیے جا رہی ہے جس کے لیے اس کا پاکستان میں ریلیز ہونا ضروری ہے۔'یہ فلم پاکستان میں بنی اور پاکستانیوں کے لیے بنی لہٰذا اگر وہی نہیں دیکھ پائیں گے تو کیا فائدہ۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined