ثقافت

جنسی حملوں کا الزام، آسکر ایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی عدالت میں

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون اسپیسی اپنے خلاف جنسی حملوں کے الزام میں لندن کی ایک عدالت میں پیش ہو گئے۔ برطانوی دارالحکومت کی پولیس نے کیون اسپیسی پر اسی ہفتے باقاعدہ فرد جرم عائد کی تھی۔

جنسی حملوں کا الزام، آسکر ایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی عدالت میں
جنسی حملوں کا الزام، آسکر ایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی عدالت میں 

کیون اسپیسی جمعرات سولہ جون کی صبح لندن کی جس عدالت میں پیش ہوئے، اس میں انہیں اپنے خلاف پانچ مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے چار الزامات تو جنسی حملوں سے متعلق ہیں جبکہ پانچویں میں ان کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اس کی رضا مندی کے بغیر اپنے ساتھ منہ سے جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا۔

Published: undefined

عدالت میں حاضری کے وقت کیون اسپیسی ہلکے نیلے رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ اس مقدمے میں ابتدائی سماعت کے لیے لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے قانونی مشیروں کی ایک ٹیم کے ساتھ آئے تھے۔

Published: undefined

چار مبینہ جرائم کا ارتکاب لندن میں کیا گیا

پولیس کے مطابق اپنی اداکاری کی وجہ سے امریکہ کا مشہور زمانہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ فنکار جن مبینہ جرائم کے سلسلے میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا ارتکاب مارچ 2005ء سے لے کر اپریل 2013ء تک کے عرصے میں کیا گیا۔

Published: undefined

ان میں سے چار مبینہ جرائم کا ارتکاب برطانوی دارالحکومت لندن میں کیا گیا اور پانچویں کا مغربی انگلینڈ کی گلوسٹرشائر کاؤنٹی میں۔ وکلاء دفاع کے مطابق آج کی عدالتی کارروائی میں اسپیسی نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام پانچوں الزامات کی صحت سے انکار کر دیا۔ ان کے خلاف یہ الزامات لگانے والے تینوں مرد ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر اس وقت 40 اور 50 برس کے درمیان جبکہ باقی دونوں کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔

Published: undefined

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے کیون اسپیسی

کیون اسپیسی کی عمر اس وقت 62 برس ہے اور وہ اپنے فلمی کیریئر میں دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ایک مرتبہ فلم American Beauty میں اپنے کردار کی وجہ سے بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ اور دوسری مرتبہ فلم The Usual Suspects میں اپنے کام کی وجہ سے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ۔

Published: undefined

اسپیسی ماضی میں ہالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ لیکن اپنے خلاف پانچ برس قبل لگنے والے نامناسب جنسی رویے کے الزامات کے بعد سے وہ عوامی منظر نامے سے تقریباﹰ غائب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

جرم ثابت ہونے پر ممکنہ سزا

ماضی میں برطانیہ میں مقیم رہنے والے کیون اسپیسی اپنے خلاف پانچ برس قبل لگائے گئے الزامات کی بھی تردید کرتے ہیں۔ یہ گزشتہ الزامات لیکن اتنے سنگین تھے کہ ان کے بعد اسپیسی کو ٹی وی شو House of Cards کی کاسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ جنسی نوعیت کے انہی الزامات کے بعد انہیں فلم All the Money in the World میں کام کرنے والے اداکاروں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اگر کیون اسپیسی کے خلاف عائد کردہ تازہ الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں پانچ میں سے چار الزامات میں چھ ماہ تک قید اور غیر محدود مالی جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ پانچویں الزام میں تو انہیں عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined