ثقافت

فان گوخ کے نئے فن پارے کی رونمائی

مشہور ڈچ مصور فان گوخ کی ایک نئی تصویر کی نقاب کشائی ایمسٹرڈم میں کی گئی ہے۔ اگلے برس جنوری میں اس فن پارے کو اس کے اصل مالک کو لوٹا دیا جائے گا۔

فان گوخ کے نئے فن پارے کی رونمائی
فان گوخ کے نئے فن پارے کی رونمائی 

ڈچ پینٹر ونسینٹ گوخ کے نام سے وابستہ میوزیم ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہے۔ اس کے سینیئر ریسرچر ٹیئو میڈنڈراپ کا کہنا ہے کہ اس تصویر کو دیکھنا ایک شاندار امر ہے۔ اس تصویر کا نام 'اسٹدی فار وورن آؤٹ‘ ہے اور یہ میوزیم کی ملکیت ایک اور ڈرائنگ سے ملتی جلتی ہے۔ اس تصویر میں مصور نے ایک بہتر سالہ بوڑھے ژاکوبُس زودرلانڈ کو دکھایا ہے، جو بڑھاپے میں بھی مزدوری کر رہا ہے۔

Published: undefined

اسکیچز بارے ابتدائی معلومات

فان گوخ نے سن 1882 میں اپنے بھائی تھیو کو لکھے گئے ایک خط میں اسکیچز بنانے کا ذکر کیا تھا۔ ڈچ مصور نے اپنے بھائی کو تحریر کیا کہ ایک بوڑھے شخص کو محنت مزدوری کرتے دیکھنے کا ایک عمدہ موقع ملا۔ اس بوڑھے شخص کے اون سے بُنے ہوئے لباس میں پیوند لگے تھے اور اس کا سر پر بال نہیں تھے۔

Published: undefined

مبصرین کے مطابق انتیس برس کی عمر میں فان گوخ امکانی طور پر اپنی ڈرائنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش میں تھے اور انسانی اشکال کو مناسب انداز دینے کی بھی کاوش کر رہے تھے۔

Published: undefined

ڈرائنگ کی منتقلی نسل در نسل

یہ ایک حقیقت ہے کہ فان گوخ کی مصورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ان کی زندگی میں نہیں ہو سکا تھا۔ ان کو ایک عہد ساز مصور کا درجہ مرنے کے بعد ملا۔ انہیں انیسویں صدی کی مصوارنہ تحریک 'امپریشنزم‘ یا تاثر انگیزی کا ایک اہم نمائندہ بھی قرار دیا گیا۔

Published: undefined

فان گوخ کی تصویر 'سٹدی فار وورن آؤٹ‘ برسوں ایک ڈچ شہری ہینک بریمیر کی ذاتی کولیکشن کا حصہ رہی ہے۔ ہینک بریمیر کو فان گوخ کی تصاویر جمع کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے یہ ڈرائنگ ایک دوسرے ولندیزی خاندان کو سن 1910 میں بیچ دی۔

Published: undefined

یہ تصویر اس نئے خاندان کے پاس دہائیوں رہی۔ اس کے مالک نے اپنا نام ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس ڈرائنگ کے مالک نے گزشتہ برس میوزیم سے رابطہ اُس وقت کیا جب میوزیم نے فان گوخ کی تصاویر کی نجی کولیکشن بارے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

ایک حیران کن اسکیچ

میوزیم کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ 'سٹدی فار وورن آؤٹ‘ کے لیے وہی پینسل یا اس اسکیچ کو بنانے کے لیے وہی شہ استعمال کی گئی جو اس دور میں مستعمل تھی اور فان گوخ بھی ان کا استعمال کرتے تھے۔

Published: undefined

آرٹ ماہرین نے اس اسکیچ کو حیران کن قرار دیا ہے اور اس کی دریافت کو میوزیم اور شائقین کی خوش قسمتی سے بھی تعبیر کیا۔ یہ تصویر عارضی طور پر فان گوخ میوزیم ایمسٹرڈیم میں اگلے برس دو جنوری تک عام نمائش کے لیے رکھی گئی ہے اور اس کے بعد یہ واپس اس کے اصل مالک کو لوٹا دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined