ثقافت

’حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹر تخلیق کار کی نئی فلم

ہیری پوٹر سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی خاتون ادیبہ کی تحریر پر نئی فلم چودہ نومبر کو ریلیز کیی جا رہی ہے۔ اس فلم کا نام ’فینٹاسٹک بیسٹس‘ یا ’حیرت انگیز وحشی‘ ہے۔

’حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹر تخلیق کار کی نئی فلم
’حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹر تخلیق کار کی نئی فلم 

برطانوی ادیبہ جے کے رولنگ کو ہیری پوٹر جیسا تخیلاتی و طلسماتی ناول تحریر کرنے اور پھر اُن پر بنائی گئی فلموں سے حیران کن اور کسی حد تک ناقابل یقین شہرت حاصل ہو چکی ہے۔ ہیری پوٹر سیریز سے قبل جے کے رولنگ کی لکھی ہوئی دیگر کہانیوں پر فلمیں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن وہ ہیری پوٹر سیریز کی وجہ ادھورا رہا۔

Published: undefined

اب اُس ادھورے منصوبے پر فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی فلم سن 2016 میں ریلییز کی گئی تھی اور اُس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلی فلم کا نام ’ حیرت انگیز وحشی، کہاں دستیاب ہیں‘ یا Fantastic Beasts and Where to Find Them تھا۔ دو برس بعد اسی سیریز کی دوسری فلم سینما گھروں پر چودہ نومبر سے ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس نئی فلم کا نام ’ ’حیرت انگیز وحشی‘ گرنڈل والڈ کے جرائم‘ یا Fantastic Beasts: The Crimes of Grindelwald ہے۔ جرمنی میں یہ فلم سولہ جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Published: undefined

اس فلم میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمین نے ادا کیا ہے۔ وہ فلم میں جادوئی صلاحیتوں کے حامل ماہر کے کردار میں دیکھے جائیں گے۔ ریڈمین پہلی فلم میں بھی موجود تھے۔ پہلی اور دوسری فلم کے ہدایت کار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ییٹس ہیں۔ بطور ہدایت کار ییٹس نے ہیری پوٹر سیریز کی چار فلموں کو تخلیق کیا تھا۔

Published: undefined

ہیری پوٹر فلم سیریز کی طرح یہ سیریز بھی جادوئی مناظر اور حیران کن واقعات سے آراستہ ہے۔ اس فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے چھتیس سالہ ایڈی ریڈمین کا کہنا ہے کہ اس دوسری فلم میں بھی توانائی، جذبہ اور عزم ہر سین میں شائقین کو اپنی گرفت میں لے کر رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حیران کن ہونے کے علاوہ اس سیریز کی کہانیاں دلوں کو چھونے والی بھی ہیں۔

Published: undefined

ناقدین کا خیال ہے کہ یہ فلم بھی سابقہ فلم کی طرح پسندیدگی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور ہر عمر کے شائقین میں پسند کی جائے گی۔ امید کی گئی ہے کہ یہ فلم اپنے ابتدائی ہفتے کے دوران 75 ملین امریکی ڈالر تک کمانے کی اہل ہے۔ اس سیریز کی تیسری فلم سن 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined