بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔ گزشتہ چند روز سے اس شادی کے کافی چرچے تھے، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
Published: undefined
کافی دنوں سے اس بات کے تذکرے ہو رہے تھے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار مرحوم رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور معروف فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شادی موسم گرما میں ہو سکتی ہے۔ چند روز قبل ہی اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور پھر جمعرات کی شام کو یہ خبر بھی آ گئی کہ شادی ہو گئی۔
Published: undefined
بالی وڈ کے معروف ستاروں کی شرکت کے ساتھ ہی تقریبا پورا کپور خاندان ہی اس شادی میں شامل ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو تصاویر پوسٹ کی گئیں، اس سے واضح ہوتا ہے کہ تقریبا تین دن تک چلنے والی یہ ایک شاندار تقریب تھی۔
Published: undefined
شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد رات کے وقت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور، شاندار عروسی ملبوسات میں، میڈیا کے سامنے ظاہر ہوئے اور پیار محبت سے ہوا میں ہاتھ لہرا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
اس سے عین قبل عالیہ نے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’’آج، ہم اپنے گھر والوں اور دوستوں کے حصار میں ہیں۔ گھر کے اندر ہی اپنی۔ پسندیدہ جگہ- بالکونی میں، جہاں ہم نے اپنے تعلقات کے آخری پانچ برس گزارے۔ ہماری شادی ہو گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا، ’’اس اہم وقت پر آپ کی تمام تر محبتوں اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ اس کی وجہ سے یہ لمحے مزید خوش گوار ہو گئے ہیں۔ آپ کو بہت سارا پیار۔‘‘ عالیہ کے والد فلم ساز مہیش بھٹ نے بیٹی کی رنبیر کپور سے شادی پر اپنے رد عمل میں کہا، ’’کون کہتا ہے کہ پریوں کی کہانیوں کے سچ ہونے کا زمانہ اب ختم ہو گیا ہے؟‘‘
Published: undefined
فلم ساز کرن جوہر نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر لکھا، ’’ایسے ہی دنوں کے لیے تو جیتے ہیں، جہاں خاندان، محبت اور مخلص جذبات کا خوبصورت ترین امتزاج ہوتا ہے۔ ڈیئر عالیہ بھٹ یہ زندگی کا ایک ایسا خوبصورت مرحلہ ہے کہ میرا دل اس وقت فرط محبت کے جذبات سے مغلوب ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا، ’’میری محبتیں اور برکتیں آپ کے ساتھ ہر جگہ ہمیشہ رہیں۔ رنبیر! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے! اب آپ میرے داماد ہیں۔‘‘ شادی کا اہتمام باندرا میں آنجہانی رشی کپور کی معروف رہائش گاہ واستو میں کیا گيا تھا۔
Published: undefined
کپور خاندان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کی بھی ایک بھاری بھیڑ تھی، جس کے استفسار پر نیتو کپور نے کہا کہ شادی کی تقریب مکمل ہو گئی ہے اور اب اس کے بعد کسی خاص ریسیپشن کا کوئی اہتمام نہیں ہے،’’اب سب ہو چکا، سب کچھ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ سب بھی گھر جائیں اور آرام سے سو جائیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز