عالمی فلمی منظر پر سر تھامس شان کونری کو بے بہا شہرت فلموں میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوس جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے پر ملی تھی۔ انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم 'ڈاکٹر نو‘ میں ایسے کردار ادا کیا کہ آج بھی جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے دیگر فنکار ان کے انداز اور اسٹائل کے سحر سے آزاد نہیں ہو سکے۔
Published: undefined
Published: undefined
شان کونری پچیس اگست سن 1930 کو اسکاٹش شہر ایڈنبرا کی نواحی بستی فاؤنٹین برج میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی ابتدائی زندگی انتہائی غربت میں بسر ہوئی اور بچپن کا دور ایڈنبرا کی کچی بستی میں گزرا۔ انہوں نے سن بلوغت میں تابوتوں کی رنگ سازی، دودھ فروشی اور لائف گارڈ جیسے کام کرتے ہوئے گزاری۔
Published: undefined
ٹین ایجر کے ایام میں وہ اداکار بننے کے شدید شوق میں مبتلا ہو گئے اور انجام کار وہ اس خواب کی تکمیل میں اس طرح کامیاب رہے کہ انہیں عالمی فلمی انڈسٹری کا ایک بڑا اداکار تسلیم کیا گیا، حالانکہ ان کا تعلق صرف برطانوی اور امریکی فلمی صنعتوں سے تھا۔ ان کا ایک بیٹا جیسن کونری ہے، جو برطانوی فلمی صنعت سے وابستہ ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
شان کونری کو فلمی افق پر شہرت سن 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکٹر نو سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی چھ دوسری فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے جیمز بانڈ کے خالق ناول نگار ایان فلیمنگ کے تخلیق کردہ کردار میں اپنی شخصیت سمو کر اسے امر کر دیا۔
Published: undefined
انہوں نے 'متبادل سینما‘ کی مختلف سنجیدہ فلموں میں بھی بھرپور پرفارمنس دی۔ خاص طور پر ہدایتکار جان بُورمین کی دو فلمیں 'زیڈ‘ اور 'زرڈوز‘ خاص طور پر اہم خیال کی جاتی ہیں۔ جیمز بانڈ سیریز کے علاوہ بھی ان کے نام پر کئی مقبول و معروف فلمیں ہیں، جنہیں ان کے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہیں فلم 'دی انٹچ ایبل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر آسکر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Published: undefined
شان کونری کو سن 2004 میں یورو ملین ادارے کے کرائے گئے ایک سروے میں اسکاٹ لینڈ کا سب سے معتبر اور مقبول زندہ فرد کا قرار دیا گیا۔ اب یہ معتبر اسکاٹش دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رکن تھے۔ یہی سیاسی جماعت اسکاٹ لیںڈ کی آزادی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تناظر میں وہ اپنے آبائی وطن کی آزادی کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ اس برطانوی علاقے کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ نے کونری کی رحلت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم ترین اسکاٹ قرار دیا۔
Published: undefined
Published: undefined
شان کونری کو زندگی میں بے شمار ایوارڈز سے نواز گیا۔ انہیں سن 2000 میں 'سَر‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز لینے کے لیے روایتی اسکاٹش لباس پہن کر ملکہٴ برطانیہ کے سامنے آئے تھے۔ انہیں آسکر ایوارڈ کے علاوہ دو مرتبہ بافٹا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ وہ فلمی صنعت کے لیے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں معتبر سیسل بی ڈیمائل ایوارڈ کے حقدار بھی ٹھہرائے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کا 'لائف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سات جون سن 2007 میں فلمی صنعت سے مکمل دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز