بیس فروری تک جاری رہنے والے برلینالے فیسٹیول کا شمار کینز اور وینس جیسے دنیا کے انتہائی معتبر فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔ برلینالے کا شمار ان چند فلمی میلوں میں بھی ہوتا ہے، جو عوام کو میلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کم افراد اس فیسٹیول میں شرکت کر پائیں گے۔
Published: undefined
برلینالے میں فلموں کے شوز کے علاوہ عام طور پر منعقد کی جانے والی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا رہا۔ 'پیٹر فان کانٹ‘ کے شو میں قریب آٹھ سو مہمان شرکت کریں گے۔ فیسٹیول کے مطابق یہ فلم حسد، محبت، اور مزاح پر مبنی ہے۔ اس فلم کا شمار ان اٹھارہ فلموں میں ہوتا ہے، جو اس فیسٹیول کا سب سے اہم انعام ''گولڈن بیئر‘‘ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
Published: undefined
ڈی ڈبلیو اکیڈمی کے 'جنریشن افریقہ پراجیکٹ‘ کی دو طویل دورانیے کی ڈاکومینٹریاں بھی برلینالے میں منتخب ہوئی ہیں اور وہ اس میلے میں ناظرین کو دکھائی جائیں گی۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ کی غیر سرکاری تنظیم ''سٹیپس‘‘ کے ڈان ایڈکنز نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''یہ کہانیاں افریقی براعظم کی ہیں اور ان کے ذریعے مہاجرت کے حوالے سے بیانیے کو تبدیل کرنے اور سینیما کی طاقت کے ذریعے حالیہ مسائل سے نمٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
برلینالے میں مختلف دورانیے اور موضوعات پر مبنی کل چار سو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس مرتبہ بھی دنیا بھر کی نامور فلمی شخصیات اس میلے میں شرکت کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز