جرمنی میں معیاری ریسٹورانٹ کا درجہ حاصل کرنے والے میچلن اسٹار ریسٹورانٹوں کی تعداد بڑھ کر اب تین سو ستائیس ہو گئی ہے۔ نو مارچ کو نئے سترہ ریسٹورانٹس کو معائنہ کاروں نے لذت اور معیار جانچنے کے بعد میچلن اسٹارز سے نوازا۔
Published: undefined
یہ اسٹار میچلن گورمے ریسٹورانٹ گائیڈ بک کے معیار کو اپنانے والے ریسٹورانٹ کو دیے جاتے ہیں۔ اس اسٹارز کے لیے مختلف کیٹگریوں کے طعام گاہوں کو ٹریول گائیڈ بُک میں شامل کیا گیا۔ قریب سو برس قبل (ابتدا سن 1926 میں ہوئی) یہ اسٹارز صرف پیرس کے مقامی ریسٹورانٹوں کو دیے جاتے تھے۔
Published: undefined
فرانس میں ٹائر بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے ٹریول گائیڈ کا سلسلہ سن 1904 میں شروع کیا تھا۔ ابتدا میں صرف شہروں کا احوال تھا لیکن پھر مقامی کھانوں کی لذت گاہوں یا ریسٹورانٹس کو بھی شامل کرنا شروع کر دیا گیا۔
Published: undefined
میچلن کے تین اسٹارز حاصل کرنے والے ریسٹورانٹس ورلڈ کلاس کی صف میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ایسے ریسٹورانٹ کی جرمنی میں تعداد تین سو دس سے بڑھ تین سو ستائیس ہو گئی ہے کیونکہ نئے سترہ ریسٹورانٹس کو تھری اسٹارز کا درجہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
رالف فلنکنفلؤگل نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ کورونا وبا کے دوران کسی ریسٹورانٹ کی بقا بہت مشکل تھی اور ایسے میں بھی جرمنی کے اندر مختلف ریسٹورانٹوں نے اعلیٰ معیار کی ایک نئی مثال قائم کی۔
Published: undefined
فلنکنفلؤگل نے مزید کہا کہ ان ریسٹورانٹوں میں نئی لذیذ کھانوں کی ڈش تخلیق کی گئیں اور یہ لذت کے معیار کو بہتر کرنے کی ایک شاندار کاوش قرار دی جا سکتی ہے۔ میچلن جرمنی کے ڈائریکٹر رالف فلنکنفلؤگل ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے نئے سترہ ریسٹورانٹوں کو اسٹارز دینے کو ایک ریکارڈ قرار دیا۔ انہوں نے اس کارکردگی کو حیران کن بھی خیال کیا۔
Published: undefined
بدھ کو جس ایک ریسٹورانٹ کو میچلن کی سب سے اعلیٰ کیٹگری یعنی تھری اسٹار دی گئی، اس کا نام شانز ریسٹورانٹ ہے۔ یہ وائن کشید کرنے والے جرمن صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں دریائے موسل کے کنارے پر واقع ہے۔ اس ریسٹورانٹ کے مالک اور شیف تھوماس شانز ہیں۔ ان کے بارے میں میچلن انسپیکٹرز نے کہا کہ ان کی تیار کردہ ڈش لذت و معیار کی ایک منفرد پہچان ہے۔
Published: undefined
جرمنی میں جن نئے ریسٹورانٹوں کو میچلن ٹُو اسٹارز سے نوازا گیا، ان کی تعداد اب چھیالیس ہو گئی ہے اسی طرح جن نئے ریسٹورانٹوں کو بدھ نو مارچ کو وَن اسٹار دیا گیا، وہ اکتیس ہیں۔
Published: undefined
یہ اسٹارز انسپیکٹروں کی ایک ٹیم کسی ریسٹورانٹ کے باقاعدہ معائنے کے بعد دیتے ہیں اور پھر اس ریسٹورانٹ کا نام میچلن بُک میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ انسپیکٹروں کی ٹیم ہمیشہ مطلع کیے بغیر اور مخفی شناخت کے ساتھ ریسٹورانٹ کا معائنہ کرتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز