ثقافت

بالی وڈ ادا کار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہو اور گزشتہ چند مہینوں میں انہیں متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں بعض افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

بالی وڈ ادا کار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی
بالی وڈ ادا کار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی 

ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو ایک شخص کی فون کال موصول ہوئی، جس نے بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فون کرنے والے نے اپنی شناخت ''گؤشالہ رکشک (گائے کا محافظ) راکی بھائی'' کے طور پر کی ہے، جس کا تعلق راجستھان کے ضلع جودھ پور سے ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق دھمکی دینے والے راکی بھائی نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ وہ اداکار کو اس فون کال کے بارے میں بتا دیں کہ انہیں جلد ہی قتل کر دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور کرائم برانچ کے اہلکار کال کرنے والے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم وہ نابالغ ہے۔ سلمان خان کو قتل کرنے کی تازہ دھمکی ایک ایسے روز ملی جب وہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ' کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر ریلیز کر رہے تھے۔ اس تقریب میں فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کے ساتھ ہی پروڈیوسر اور ہدایات کار بھی موجود تھے۔

Published: undefined

جان سے مارنے کی دھمکی کا سلسلہ

بالی وڈ کے اسٹار کو گزشتہ کئی مہینوں کے دوران کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پچھلے مہینے ہی ممبئی کی باندرہ پولیس نے دھاکڑ رام لال سیاگ کو جودھ پور سے اس وقت حراست میں لیا تھا، جب یہ پتہ چلا کہ قتل کرنے سے متعلق دھمکی آمیز میل اس کے موبائل فون سے بھیج گئی تھی۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا تھا کہ اسی شخص نے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والد کو بھی دھمکی آمیز میل بھیجا تھا اور اس سلسلے میں پنجاب کے مانسا تھانے میں بھی ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا: ''ہم اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ آیا سلمان خان کو ملنے والی پچھلی دھمکیوں میں اس شخص کا کوئی ہاتھ ہے یا نہیں، جس میں گینگسٹرز گولڈی برار، لارنس بشنوئی اور بعض دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں پنجاب کے ضلع مانسا میں معروف گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا الزام بھی لارنس بشنوئی اور گولڈی برار جیسے معروف جرائم پیشہ افراد پر عائد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق اسی گروپ نے سلمان کو بھی دھمکی آمیز میل بھیجی تھی، جس میں کہا گیا کہ انہیں بھی ''سدھو موسے والا کی طرح ہی ختم کردیا جائے گا۔'' یہ دونوں جیل میں بند ہیں اور پولیس کے مطابق ان کی جانب سے بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کے لیے ایک دھمکی آمیز میل بھیجی گئی تھی۔ اس سلسلے میں مارچ میں ممبئی کی پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا تھا۔

Published: undefined

سلمان خان نشانے پر کیوں ہیں؟

ان دھمکیوں کے تناظر میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر عموماً مداحوں کی جو بھیڑ جمع ہوتی ہے، اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مہاراشٹر کی حکومت نے یہ اقدام لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اٹھایا۔

Published: undefined

یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے لوگ اصل میں چاہتے کیا ہیں، تاہم ان میں سے بیشتر کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔ دھمکیوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہو تھا، جب سلمان خان پر راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

یہ دوہائی قبل کا معاملہ ہے، جس کا کیس بھی عدالت میں چل رہا ہے۔ الزام یہ ہے کہ سلمان خان نے راجستھان میں پائے جانے والے کالے ہرن کا شکار کیا۔ راجستھان کی بشنوئی ہندو برادری اس نسل کے ہرن کی پوجا کرتی ہے اور اسی سلسلے میں اس گروپ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی سب سے پہلے دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined