اسلام آباد: دورہ جنوبی افریقہ میں زخمی ہونے والے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو زمبابوے دورہ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ زاہد محمود کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن اب شاداب خان کے زخمی ہونے کے بعد انہیں تین ٹی20 میچوں کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ شاداب خان جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں بازو پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ آل راؤنڈر کو چار ہفتوں کے لیے آرام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
زاہد محمود کے ساتھ ساتھ فخر زمان کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ فارم کا مظاہرہ کرنے پر ٹی20 اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخر زمان کو اس سے قبل ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی- 20 میچوں کی سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined