ٹورنٹو: سابق ہندستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عالمی کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہو گئی ہے اور گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں وہ ٹورنٹو نیشنلس کی کپتانی کر رہے ہیں۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
یوراج نے 10 جون کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ وہ دنیا بھر میں چل رہی ٹوئنٹی 20 ليگز میں حصہ لے رہے ہیں اور گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی لیگ ہے۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
37 سال کے ہندستانی آل راؤنڈر نے کرس گیل کی کپتانی والی وینکوور نائٹس کے خلاف اپنی ٹیم ٹورنٹو نیشنلس کی قیادت کی۔ اس میچ میں گیل کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
یوراج کے علاوہ گیل، کیرون پولارڈ، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل ٹورنامنٹ کے اوپننگ میچ کے دیگر بڑے نام ہیں۔ سال 2011 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے یوراج کو اسی دوران کینسر کا پتہ چلا تھا لیکن انہوں نے بیماری کے باوجود حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہندستان کو 28 سال بعد عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
اکتوبر 2000 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے یوراج نے اکتوبر 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبو کیا تھا۔ اس کے بعد آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2007 میں بھی ٹی 20 کا حصہ رہے تھے جو بعد میں فاتح بنی تھی۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jul 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز