ہندوستانی ٹیم کے سابق دھواں دھار بلے باز اور سکسر کنگ کے نام سے مشہور یوراج سنگھ نے کرکٹ کے میدان پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پبلک ڈیمانڈ پر وہ پچ پر واپسی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی یوراج نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کب کھیلنے والے ہیں۔ حالانکہ انھوں نے ٹورنامنٹ کا نام نہیں بتایا ہے۔
Published: undefined
یوراج سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2017 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی دھواں دھار اننگ کی ویڈیو ڈالی۔ یوراج سنگھ نے کٹک میں کھیلے گئے اس مقابلے میں صرف 127 گیند پر 21 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 150 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی تھی۔ ان کے علاوہ ایم ایس دھونی نے بھی 122 گیندوں پر 134 رن بنائے تھے۔ اس اننگ کے دوران انھوں نے ایم ایس دھونی کے ساتھ 256 رن کی شراکت داری بھی کی تھی۔ دھونی نے اس میچ میں 134 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
یوراج سنگھ نے لکھا ہے ’’بھگوان آپ کی قسمت لکھتا ہے۔ پبلک ڈیمانڈ پر امید ہے کہ میں فروری میں کرکٹ کے میدان پر واپسی کروں گا۔ اس سے بہتر فیلنگ کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے۔ آپ کے پیار اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔ یہ میرے لیے کافی معنیٰ رکھتا ہے۔ ہماری ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیے کیونکہ ایک سچا فین مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑتا ہے۔ جے ہند۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined