اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹر یونس خان کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 تک پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی تصدیق کی۔ پی سی بی نے ارشد خان کو ایک سال کے لئے پاکستانی ویمن ٹیم کی بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
یونس خان کی تقرری ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء تک کے لیے کی گئی ہے، اکتوبر، نومبر 2022ء میں آسٹریلیا میں ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں اور نوجوان کھلاڑی ان کے ساتھ کام کرکے بے انتہاء خوش تھے۔
Published: undefined
پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جب یونس خان ٹیم کے ساتھ مصروف نہیں ہوں گے تب حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر یونس خان کے لیے ایک مکمل پروگرام تشکیل دے گا۔ یونس خان نے 2000ء سے 2017ء کے دوران 118 ٹیسٹ میچوں میں 52.05 کی اوسط سے 10099، 265 ون ڈے میچوں میں 7249 اور 25 ٹی-ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 442 رنز اسکور کیے۔
Published: undefined
یونس خان کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کا بہترین اسکور 2009ء میں کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 313 رنز تھا۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined