ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے سپر-12 مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی گیندبازوں کے خلاف خوب رن بنائے۔ سلامی بلے باز بابر اعظم (68 ناٹ آؤٹ) اور محمد رضوان (79 ناٹ آؤٹ) نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو ہندوستان کے خلاف پہلی بار عالمی کپ میں جتانے میں کامیاب رہے۔
Published: undefined
میچ کے بعد ہوئے پریس کانفرنس میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی تھوڑے غصے میں نظر آئے۔ وراٹ کوہلی سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف حد سے زیادہ پراعتماد تھی جس کے سبب انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا؟ اس پر کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی لوگ یہ سوال کرنا چاہتے ہیں، وہ کاش ہماری جگہ پر ہوتے اور دباؤ کو محسوس کر پاتے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کما ہے، لیکن سچائی یہ ہے کہ آپ کو پتہ نہیں ہے کہ وہاں میدان پر کتنا دباؤ ہوتا ہے۔
Published: undefined
کوہلی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کاش آپ ہندوستانی جرسی میں میدان پر جائیں اور وہاں کے ماحول کو سمجھیں۔ ہم کبھی کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لیتے ہیں، خاص کر پاکستان کو جو کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک کھیل ہے جس کی عزت ہونی چاہیے اور ہم بطور ٹیم پوری طرح اس کی عزت کرتے ہیں۔ ہمیں نہیں لگتا ہے کہ ایک میچ جیت لینے سے آپ پوری دنیا جیت لیتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ باقی ٹیموں کا بھی یہی ماننا ہوگا۔ کوہلی نے مزید کہا کہ ’’ہم مانتے ہیں کہ ہم نے اچھا کرکٹ نہیں کھیلا۔ ہمارے مخالفین کو جیت کا پورا سہرا دینا چاہیے۔ ہم کوئی دوسرا سین پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہم نے میچ کے دوران کیا غلطی کی اور کہاں ہمیں اصلاح کی ضرورت ہے، یہ دیکھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined